Type to search

تلنگانہ

مرکز نے منسوخ کی، ٹی آر ایس پارٹی ایم ایل اے کی شہریت

حیدرآباد،21 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مرکز نے تلنگانہ کے ایم ایل اے کے رمیش چنمنینی کی شہریت منسوخ کردی ہے۔ نیوز ایجنسی نے اس بات کی معلومات دی ہے۔ مرکز نے کہا کہ ایم ایل اے ایک جرمن شہری ہے اور انہوں نے دھوکہ سے ہندوستانی شہریت حاصل کی ہے۔ مرکز نے کہا کہ ریاست کی اقتدار والی پارٹی ٹی آر ایس کے رکن چننمینی نے اپنے غیر ملکی دورے کے حقائق کو پوشیدہ رکھا۔

وزرات داخلہ کے ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ انکے غلط بیانی اور حقیقت کو چھپانے کی وجہ سے ہندوستانی حکومت شروع میں اپنا فیصلہ لینے میں گمراہ ہوئی۔ اگر انہوں نے درخواست کرنے سے پہلے اس حقائق کا خلاصہ کیا ہوتا کہ وہ ایک سال سے ہندوستان میں نہیں رہ رہے تھے تو وزرات کے مجاز اتھارٹی نے انہیں شہریت کی اجازت نہیں دیتے۔

اتھارٹی نے مانا ہے کہ یہ عوامی طور پر اچھا نہیں ہے کہ رمیش ہندوستان کے شہری بننے رہے اور اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ انکی شہریت ختم کردی جائے۔

رمیش ویمولواڈا سیٹ کی نمائندگی کرتے ہیں ، جو ریاست کے دارالحکومت حیدرآباد سے تقریبا 150 کلومیٹر دور ہے۔ 2009 میں رمیش، این. چندر بابو نائیڈو کی تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) سے پہلی بار ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔ بعد میں وہ کے چندر شیکھر راؤ کی پارٹی میں چلے گئے۔ اور 2010 میں ضمنی انتخابات میں پھر منتخب ہوئے۔ اسکے بعد 2014 اور 2018 کے اسمبلی انتخابات میں بھی انہوں نے جیت درج کی تھی۔

Tags:

You Might also Like