Type to search

تلنگانہ

راجیہ سبھا ممبر کے لیے ٹی آر ایس کے دو امیدوار طے

حیدرآباد،13مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) راجیہ سبھی ممبر کے لیے ٹی آر ایس کے امیدوار طے کیے گئے، ٹی آر ایس نے دو امیدواروں کے نام کااعلان کیا ہے، ٹی آر ایس نے سینئر قائدین کے کیشو راؤ اور کے آر سریش ریڈی کو راجیہ سبھا ممبر کے لیے امیدوار بنانے کا فیصلہ لیا- ٹی آر ایس کے دو امیدوار جمعہ کی صبح نامزدگی داخل کریں گے-
فی الحال ممبر پارلیمنٹ کے کے کو کے سی آر نے دوبارہ راجیہ سبھا میں بھیجنے کا موقع دیا ہے- متحدہ آندھرا پردیش کے وقت اسپیکر رہ چکے کے آر سریش ریڈی کو بھی ٹی آر ایس کی طرف سے راجیہ سبھا جانے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے-

آپ کو بتادیں کہ گذشتہ دنوں لوگوں میں بحث رہی کہ راجیہ سبھی کے لیے ٹی آر ایس کی طرف سے کس کو بھیجا جائے گا- ایک مقام کے لیے کے کے کا نام طے تھا، وہیں دیگر ایک امیدوار کون ہوگا، اس پر تشویش بنی تھی- راجیہ سبھا بھیجے جانے والوں کی فہرست میں سابق ممبر پارلیمنٹ کویتا، پروفیسر ستیا رام نائک ، مندا جگنناتھم کا نام رہا-

Tags:

You Might also Like