Type to search

تلنگانہ

کورونا کے خلاف جنگ میں ٹی آر ایس کے سبھی رہنما شامل، 500 کروڑ روپے دینے کا لیا فیصلہ

حیدرآباد،27مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ کی طرف سے کورونا وائرس کے خلاف چھیڑے گئے جنگ میں تلنگانہ راشٹریہ سمیتی (ٹی آر ایس) کے ایم پی، ایم ایل سی اور ممبران اسمبلی بھی شامل ہوگئے ہیں۔ ان رہنماؤں نے حکومت کو ذیادہ مدد کرنے کافیصلہ لیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریبوں کو کسی قسم کی مشکلوں کا سامنا نہ کرنا پڑے اور کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے یہ رہنما آگے آئے ہیں۔

ایم پی، ایم ایل سی اور رکن اسمبلی نے ایک مہینے کی تنخواہ اور ایک سال کے لیے حلقہ کی ترقی کے لیے جاری ہونے والے فنڈ 500 کروڑ روپے وزیراعلی ریلیف فنڈ کے لیے دینےکا فیصلہ لیا ہے۔

آپ کو بتادیں کہ ایک ایم پی حلقہ کی ترقی کے لیے ہر سال 5 کروڑ روپے منظور ہوتے ہیں۔ اس وقت ٹی آر ایس کے 16 ایم پی ہے۔ ان رہنماؤں کو منظورہونے والے 80 کروڑ روپے وزیراعلی ریلیف فنڈ کو دینے کا فیصلہ لیا ہے۔ اسکے علاوہ یہ رہنما ایک مہینے کی تنخواہ بھی دینے کا فیصلہ لیا ہے۔

Tags:

You Might also Like