Type to search

جرائم و حادثات

کلاس کے اندر سانپ نے بچی کو کاٹا، ہوئی موت

وائیناڈ،21نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کیرل کے وائیناڈ کے ایک مقام اسکول میں 10 سال کی طالب علم کو سانپ کے کاٹنے سے موت ہوگئی۔ معلومات کے مطابق طالب علم پانچویں کلاس میں پڑھتی تھی۔ یہ واقع چہارشنبہ کو اس وقت ہوا جب طالب علم ایس شیرین اپنی کلاس میں بیٹھی ہوئی تھی۔ معلومات کے مطابق واقع دوپہر 3 بجے کا ہے۔ سانپ کلاس کے فلور پر ایک سوراخ سے اندر آگیا اور اس نے طالب علم کو کاٹا۔ ایس شیرین کی ساتھی نے بتایا کہ واقع کے فوری بعد انہوں نے ٹیچر کو اسکی اطلاع دی تھی لیکن انہوں نے کہا کہ یہ پیر پر پتھر یا کچھ اور چیز لگنے کی وجہ سے ہوا ہوگا۔

کلاس کی ایک دیگر طالب علم نے میڈیا کو بتایا، ہم نے ٹیچر کو واقع کے وقت ہی بتایا تھا کہ ایس شیرین کو سانپ نے کاٹا ہے اور اسے ڈاکٹر کے پاس لے جانا چاہیئے۔ واقع کے تقریبا ایک گھنٹے بعد شیرین کاپیر نیلا پڑ گیا اور تبھی اس کے والد اسکول پہنچے اور اسے پاس کے ہاسپٹل میں شریک کرایا۔ کلاس کی ایک اور طالب علم نے بتایا کہ وہ خود بھی ٹیچر سے بار۔بار کہہ رہی تھی کہ اسے سانپ نے کاٹ لیا ہے۔
بتادیں کہ اس معاملے میں ایک ٹیچر کو معطل کردیا گیا ہے۔ وہیں معاملے میں لگائے گئے الزامات کو لیکر جانچ کا حکم دیا گیا ہے اور الزامات سچ ثابت ہونے پر کیرل کے وزیر تعلیم پروفیسر سی۔ رابندرناتھ نے معاملے میں سخت کروائی کی احکام دیئے ہیں۔