Type to search

اسپورٹس

اونچے رینکنگ والی ٹیم کے خلاف اچھی شروعات ضروری:رانی رامپال

Rani Rampal

اسپورٹس ڈسک،22جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی ویمن ہاکی ٹیم کی کپتان رانی نے چہارشنبہ کو کہا کہ نیوزی لینڈ اور برطانیہ جیسی اونچی رینکنگ والی ٹیموں کے خلاف آنے والے میچوں میں اچھا مظاہرہ اولمپک کی بہتر تتیاری ثابت ہوگی۔ رانی نے اس  سیشن کے پہلے دورے کے لیے آکلینڈ روانہ ہونے سے پہلے یہ بات کہی۔ ہندوستانی ٹیم ہندوستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف چار میچ اور برطانیہ کے خلاف ایک میچ کھیلے گی۔

رانی نے کہا، ہم نیوزی لینڈ (رینکینگ چھ) اور برطانیہ (رینکنگ پانچ) جیسی ٹیموں کے خلاف اچھا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے اولمپک کی تیاری مضبوط ہوگی۔ مشکل ٹیموں کے خلاف اچھی شروعات کافی معنی رکھتی ہے، ہندوستان کو نیوزی لینڈ کی ڈیولپمنٹ ٹیم سے 25 جنوری کو کھیلنا ہے۔ اسکے بعد 27 اور 29 جنوری کو نیوزی لینڈ کی قومی ٹیموں سے اور چار فروری کو برطانیہ سے کھیلنا ہے۔

رانی نے کہا کوچ کے تجربہ کا ٹیم کو فائدہ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا، یہ حیرت انگیز ہے کہ وہ ہمارے کیمپ سے جوڑے۔ انہوں ہماری ٹیم کے بارے میں کافی کچھ پتہ ہے اور انکےساتھ کام کرکے مزہ آرہا ہے۔

Tags:

You Might also Like