Type to search

اسپورٹس

کھیل رتن کے لیے ویمنز ہاکی کپتان رانی کا نام

Rani Rampal

اسپورٹس ڈسک،2جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہاکی انڈیا نے کھیل رتن ایوارڈ کے لیے ہندوستانی ویمنز ٹیم کی کپتان رانی رامپال کو نامزد کیا ہے- وہیں وندنا کٹیریا، مونیکا اور ہرمنپریت سنگھ کے نام ارجن ایوارڈ کے لیے بھیجے گئے ہیں- میجر دھیان چند لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے لیے ہندوستان کے سابق کھلاڑی آر پی سنگھ اور تشار کے نام بھیجے گئے ہیں-

کوچ بی جے کریاپا اور رمیش ٹھانیا کے نام درونا چاریہ ایوارڈ کے لیے ہاکی انڈیا نے بھیجے ہیں- ملک کے اعلی ترین کھیل کا اعزاز راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ کے لیے 1 جنوری 2016 سے 31 ڈسمبر 2019 کے درمیان کے مظاہرے کی بنیاد پر رہے گا-

Tags:

You Might also Like