Type to search

اسپورٹس

ٹیم صحیح راہ پر، کچھ محکموں میں سدھار کی ضرورت:رانی رامپال

Rani Rampal

نئی دہلی،27اگسٹ (بھاشا) ہندوستان کے اولمپک ٹیسٹ ٹورنامنٹ میں جیت کی مہم سے خاتون ہاکی ٹیم کے حوصلے بڑھے ہے۔ کپتان رانی رامپال کو لگتا ہے کہ اولمپک کوالیفائیرس سے پہلے اب بھی کچھ علاقوں میں سدھار کرنے کی ضرورت ہے۔ ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم نے ٹوکیو میں ٹورنامنٹ میں بہترین مظاہرہ کیا ۔ اس نے فائنل میں میزبان جاپان کو 1-2 سے شکست دے کر خطاب جیتا۔

ہندوستان نے جس طرح سے ورلڈ میں نمبر 2 آسٹریلیا، نمبر 11 چین اور نمبر 14 جاپان کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اس سے کپتان رانی کافی خوش ہے ۔ رانی نے کہا، اولمپک ٹیسٹ ٹورنامنٹ میں شروع سے لیکر آخر تک فاتح رہنا انوکھا ہے۔ سبھی کھلاڑیوں نے اس سے پہلے الگ الگ کیمپ میں کڑی محنت کی تھی۔ جسکا فائدہ ملا۔ اس ٹورنامنٹ میں جیت سے ہمارا انگلینڈ دور اور ایک ایف آئی ایچ کوالیفائرس سے پہلے کافی حوصلہ بڑھا ہے۔

انہوں نے کہا، ہمیں اب بھی کچھ شعبوں میں سدھار کرنے کی ضرورت ہے لیکن ٹیم ٹوکیو اولپمک کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے پر اعتماد ہے۔ اب تک ہماری تیاریاں شاندار رہی ہے۔ اور ہم اپنے کھیل کو بہتر کرتے جارہے ہیں۔

Tags:

You Might also Like