Type to search

تلنگانہ

آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلی کونیجیتی روشیا کا انتقال

کونیجیتی روشیا

حیدرآباد، 4 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور تمل ناڈو کے سابق گورنر کونیجیتی روشیا کا آج صبح انتقال ہو گیا۔ وہ کافی عرصے سے بیمار تھے۔ انہوں نے ہفتہ کی صبح آخری سانس لی۔ ان کے انتقال سے سیاسی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کونیجیتی روشیا 88 سالہ کانگریس کے سینئر لیڈروں میں سے ایک تھے اور انہوں نے کے۔ وجیا بھاسکر ریڈی اور وائی ایس راج شیکھر ریڈی سمیت کئی وزرائے اعلیٰ کی کابینہ میں کام کر چکے ہیں۔ سال 2009 میں وائی ایس ریڈی کی موت کے بعد کے انہیں چیف منسٹر بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں تمل ناڈو کا گورنر بنایا گیا۔