Type to search

آٹو موبائل

ٹی وی ایس آئی کیوب لانچ، بجاج چیتک کو ٹکر

ٹی وی ایس آئی کیوب

آٹو ڈسک،26جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دو پہیوں والی گاڑی بنانے والی کمپنی ٹی وی ایس اپنا ٹی وی ایس آئی کیوب اسکوٹر ہندوستان میں لانچ کردیا ہے-

بجاج کے بعد ٹی وی ایس ہندوستان کی دوسری کمپنی بن گئی ہے جس نے ہندوستان میں الیکٹرک اسکوٹر لانچ کی ہے- اس سے پہلے بجاج نے بجاج چیتک الیکٹرک لانچ کی تھی-

 آئی کیوب پر کمپنی سال 2018 سے کام کررہی تھی، کمپنی نے دو سال پہلے آٹو ایکسپو 2018 میں اس اسکوٹر کا پروٹائپ لانچ کیا تھا، اب اس اسکوٹر کا پروڈکشن ورژن لانچ کردیا گیا ہے-

ہندوستان میں یہ اسکوٹر 1.15 لاکھ روپے کی قیمت کے ساتھ لانچ کی گئی ہے- یہ بنگلور میں اس اسکوٹر کا آن روڈ قیمت ہے، شروعاتی دور میں یہ اسکوٹر صرف بنگلور میں ہی دستیاب ہوگی- اس اسکوٹر کو آن لائن بک کیا جاسکتا ہے، اسکے علاوہ ڈیلرشپ پر جاکر بھی اسے بک کرسکتے ہیں-

ٹی وی ایس آئی کیوب میں 4.4 کے ڈبلیو موٹر دیا گیا ہے جسکی ٹاپ اسپیڈ 78کلومیٹر فی گھنٹہ ہے- یہ اسکوٹر 4.2 سکنڈ میں صفر سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی اسپیڈ پکڑ سکتی ہے- سنگل چارج پر یہ اسکوٹر 75 کلومیٹر ہے-

Tags:

You Might also Like