Type to search

ٹی وی اور فلم

آدتیہ رائے کپور برتھ ڈے اسپیشل: فلم عاشقی 2 سے بالی ووڈ میں ملی پہچان 

آدتیہ رائے کپور

فلمی ڈسک،16 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) عاشقی 2، سے ہر نوجوان کے پسندیدہ بن جانے والے آدتیہ رائے کپور نے اپنے کیریئر کی کیسے کی تھی یہ جان کر شاید آپ کو یقین نہیں ہوگا، اپنے چھوٹے سے کیریئر میں وہ اب تک اجئے دیوگن، سلمان خان، ریتک روشن جیسے بڑے اسٹارس کے ساتھ کام کرچکے ہیں، اپنی زبردست ایکٹینگ سے کئی جوان دلوں کی دھڑکن بن چکے آدتیہ رائے کپور 16 نومبر کو اپنا جنم دن منا رہے ہیں-

ایسے شروع ہوا کیریئر

آدیتہ رائے کپور کی پیدائش 16 نومبر  1985 کو ممبئی میں ہوئی۔ انہوں نے اپنی اسکولی تعلیم ممبئی کے، جی ڈی سومانی میموریل اسکول سے کی۔ اور سینٹ زاوئرس کالج ممبئی سے کالج کی پڑھائی کی۔ انکے والد ایک پنجابی ہندو ہے اور والدہ سلومی آرون ایک یہودی ہے۔ وہ اپنے بھائیں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ انکے بڑے بھائی سدھارتھ رائے کپور، یو ٹی وی موشن پکچرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں اور انہوں نے اداکارہ ودیا بالن سے شادی کی۔ اور دوسرے بھائی کنال رائے کپور ہیں جو ایک ایکٹر ہیں۔

آدتیہ رائے کپور نے اپنے کیریئر کی شروعات میوزک چینل ” چینل وی انڈیا” پر ایک وی جے یعنی ویڈیو جوکی کے طور پر کی تھی- یہاں انکا

کامک ٹائمنگ اور اسٹائل نے انہیں پہچان دلائی لیکن سال 2008 میں انکو شو سے باہر کا راستہ دیکھا دیا تھا، جسکے بعد انہوں نے ٹی وی کو چھوڑ بڑی اسکرین پر آنے کی کوشش کی-

سپر اسٹارس کا ساتھ

اسکے بعد سال 2009 میں آدتیہ رائے کپور کو وپل شاہ کی طرف سے ہدایت لندن ڈریمس میں موقع  ملا، پہلی ہی فلم میں انہیں سلمان اور اجئے دیوگن کے ساتھ کام کرنے کا موق ملا- اسکے بعد تو آدتیہ رائے کپور کی گاڑی چل پڑی- سال 2009 میں ہی وہ ایکشن ریپلے میں ایشوریا رائے اور اکشے کمار کے بیٹے کے کردار میں نظر آئے، اسکے بعد تیسری فلم گذارش میں بھی اہم کردار نبھانے کا موقع ملا- لیکن افسوس کی یہ کوئی بھی فلم باکس آفس پر ہٹ نہیں ہوسکی-

ایسے ملی شناخت

آدتیہ رائے کو انکی پہچان دلانے والی فلم کی بات کریں تو فلم عاشقی 2 ہے- اس فلم میں سنگر آر جے یعنی راہل جئے کر ” کے کردار میں آدتیہ رائے کپور لوگوں کو اتنے پسند آئے کہ فلم نے کمائی کے کئی ریکارڈ توڑے، اتنا ہی نہیں اس فلم کے لیے آدتیہ رائے کپور کو بیسٹ ایکٹر کا ایوارڈ بھی ملا-

ورک فرنٹ کی بات کریں تو جلد ہی آدتیہ رائے کپور مہیش بھٹ کی فلم سڑک 2 میں اب نظر آئیں گے- اس فلم میں وہ عالیہ بھٹ کے ساتھ ہونگے، وہی اسکے علاوہ وہ دیشا پٹانی کے ساتھ فلم ملنگ میں نظر آنے والے ہیں-

آدیتہ رائے نے بالی کی کئی فلموں میں کام کیا جن میں لندن ڈریمس، ایکشن رپلے، گذارش، عاشقی2، یہ جوانی ہے دیوانی، دعوت عشق، فتور، ویلکم ٹو نیویارک، او کے جانو، ملنگ، سڑک2 ، لوڈو جیسی فلمیں شامل ہیں۔

Tags:

You Might also Like