دی نائٹ منیجر کا ٹریلر جاری، انیل کپور اور آدتیہ رائے کپور اہم رول میں

دی نائٹ منیجر کے انڈین ریمیک کا ٹریلر جاری
انیل کپور اور آدتیہ کپور کا چوہے بلی کا کھیل
ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر 17 فروری کو ریلیز ہوگی
فلمی ڈسک، 22 جنوری (ذرائع) انیل کپور اور آدتیہ رائے کپور کی فلم دی نائٹ منیجر کا ہندی ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ شائقین اس ٹریلر کا انتظار کر رہے تھے- جب سے یہ معلوم ہوا تھا کہ یہ اسی نام کی برٹش اسپائی سیریز کا ہندی ریمیک ہے، اس میں شوبھیتا دھولی پالا بھی نظر ائیں گی،
دی نائٹ منیجر سے انیل کپور اور آدتیہ کپور او ٹی ٹی کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں- اسے ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز کیا جائے گا-
View this post on Instagram
دی نائٹ مینیجر کا ٹریلر بالکل حیرت انگیز ہے۔ اس میں انیل کپور اسلحہ ڈیلر شیلی رنگٹا کا کردار ادا کر رہے ہیں جسے برٹش اسپائی سیریز میں لوری نے نبھایا تھا-
View this post on Instagram
وہیں آدتیہ رائے کپور دی نائٹ مینجر جوناتھن پائی کے رول میں ہے- ٹریلر کی شروعات آدتیہ رائے سے ہوتی ہے، جو برف سے ڈھکے پہاڑوں کے درمیان کھرے نظر آرہے ہیں- انکی حالت بہت خراب ہے اور وہ کہے رہے ہیں، آندھیرے کے اس پار روشنی نہیں، اور آندھیرا ہوتا ہے- تبھی ایک دھماکہ ہوتا ہے اور سین کٹ ہوکر انیل کپور پر آجاتا ہے- وہ کہتے ہیں، دور سے بس تماشے کی طرح دیکھے تو جنگ کتنی خوبصورت چیز ہے-
انیل کپور کا کردار یعنی شیلی کہتا ہے کہ انڈین اتھاریٹی انہیں کبھی نہیں پکڑ پائیں گی-