Type to search

ٹی وی اور فلم

چھتیس گڑھ کی اداکارہ مایا ساہو پر ایسڈ سے حملہ

رائے پور، 16 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے بھیلائی شہر میں ایک چھتیس گڑھ کی اداکارہ مایا ساہو پر کچھ بائیک سوار بدمعاشوں نے جان لیوا حملہ کردیا، واقع کو انجام دینے کے بعد وہ وہاں سے بھاگ گئے، واقع شہر کے بے حد مصروف علاقے میں ہوا ہے، بتایا جارہا ہے کہ اداکارہ کے سر پر بھی چوٹ آئی ہے-

دراصل یہ واقع جب ہوا تب اداکارہ مایا ساہو اپنے گھر کے باہر کھڑی تھی، جیسے ہی ان پر ایسڈ حملہ ہوا وہ چیختی ہوئی زمین پر گر پڑی، انکی آواز سن کر قریب کے لوگ جمع ہوگئے، پھر گھروالوں نے ادکارہ کو ہاسپٹل میں شریک کرایا-

میڈیا رپورٹس سے ملی معلومات کے مطابق ہفتہ کی دوپہر مایا ساہو سوپیلا واقع اپنے گھر سے باہر نکلی تھی، اسی دوران بائیک سوار ایک نوجوان وہاں پہنچا اور بوتل میں رکھا کیمیکل اداکارہ پر ڈال کر فرار ہوگیا، اسکے بعد مایا درد سے چیخ پکار کرنے لگی-

سڑک پر موجود لوگوں نے اداکارہ کو اٹھایا اور گھر والوں کو اطلاع دی، اسکے بعد پولیس کو واقع کی اطلاع دی گئی اور اداکارہ کو فوری ہاسپٹل لے جایا گیا، ڈاکٹروں نے اداکارہ پر ایسڈ سے حملے کی تصدیق کی ہے، ضلع ہاسپٹل میں بھی اداکارہ کا علاج چل رہا ہے- پولیس نامعلوم شخص پر کیس درج کرلیا ہے-

Tags: