Type to search

ٹی وی اور فلم

گرل فرینڈ دیوا دھون سے شادی کرنے جارہے ہیں آدتیہ رائے کپور

نئی دہلی/21اگسٹ(اردوپوسٹ) بالی ووڈ کے باصلاحیت ہینڈسم آدتیہ رائے کپور کے کچھ فینس اس خبر کو سن کر خوش ہوں گے تو کچھ کا ٹوٹ جائے گا- آرہی رپورٹس کے مطابق آدتیہ نے اپنی گرل فرینڈ دیوا دھون سے سگائی کرلی ہے- اور دونوں سال 2020 میں شادی کرلیں گے- بتادیں کہ آدتیہ اور دیوا کی طرف سے ابھی اس بارے میں کوئی آفیشل بیان سامنے نہیں آیا ہے-

آدتیہ رائے کپور کافی خاموش انسان ہے اور انہیں اپنی پرسنل لائف کے بارے میں زیادہ بات پسند نہیں ہے- پچھلے ایک سال سے خبر چل رہی ہے کہ دیوا دھن اور آدتیہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں- کرن کے چیٹ شو میں بھی آدتیہ نے دیوا کے سوال پر کہا کہ وہ صرف انکی اچھی دوست ہے-

بتادیں کہ دیوا ایک ماڈل ہونے کے ساتھ ہی فیشن اسٹائلسٹ بھی ہے- نیویارک میں پیدا ہوئی دیوا کے والدین ہندوستانی ہے- دیوا نے انڈیا واپس آنے کے بعد فیشن انسٹی ٹویٹ آف ٹیکنالوجی سے گریجویشن کیا- 14 سال کی عمر میں ماڈلنگ شروع کرنے والی دیوا منیش ملہوترا ، ترون جیسے کئی بڑے ڈیزائنرس کے لیے ریمپ واک کرچکی ہے-

Tags:

You Might also Like