Type to search

ٹی وی اور فلم

پرینیتی چوپڑا برتھ ڈے اسپیشل : تعلیم میں کئی ہیروئین سے آگے ہیں

پرینیتی چوپڑا

فلمی ڈسک،22اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ انڈسٹری میں آج کی برتھ ڈے گرل ہے پرینتی چوپڑا، آج پرینیتی چوپڑا کا جنم دن ہے۔ اور آج چلبلی پرینیتی چوپڑا 30 سال کی ہوگئی ہے۔ پرینیتی چوپڑا بالی ووڈ کی ان اداکارؤں میں سے ہے جنہوں نے فلم پردے پر اچھا مظاہرہ کرنے کے لیے اپنے انداز میں بہ بدلاؤ کیا ہے۔ ایک وقت میں پرینیتی چوپڑا کافی ہیلتھی تھی، لیکن انہوں نے اپنے آپ کو کافی زیادہ بدلا لیا اور ایسا کرنے کے لیے انہیں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

پرینیتی چوپڑا کی پیدائش 22 اکتوبر 1988 کو امبالا میں ہوئی۔ اور وہ اسکولی دنوں میں پڑھائی میں بھی کافی ہوشیار تھی۔ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے کلاس 12ویں میں انڈیا ٹاپ کیا تھا۔ اور اسکے لیے انہیں قومی سطح پر اعزاز دیا گیا تھا۔ اسکے بعد بھی پرینیتی چوپڑا کا دھیان پڑھائی میں ہی تھا اور وہ بالی ووڈ میں نہیں آنا چاہتی تھی۔ اسکے بعد پرینیتی چوپڑا نے بزنس ، فینانس اور معاشیات میں ٹرپل آنرز کیا ہے اور وہ اسکے بعد سال 2009 میں مانچسٹر سے انڈیا واپس ہوئی۔

پرینیتی چوپڑا بچن میں چھیڑ چھاڑ کا شکارہوچکی ہے۔ پرینیی نے ایک ایونٹ میں بتایا تھا کہ ہمارے پاس کار خریدنے کے پیسے نہیں تھے، اس وجہ سے میں سائیکل سے اسکول جایا کرتی تھی۔ کچھ دور تک میرے والد میرے ساتھ چلتے تھے اور پاپا کے جانے کے بعد لڑکے میرا پچھا کرتے تھے۔

پرینیتی نے بتایا کہ لڑکے مجھے چڑاتے تھے۔

یہی نہیں، وہ میری اسکرٹ بھی اٹھانے کی کوشش کرتے تھے، مجھے اپنے والدین سے اسکے بعد نفرت ہونے لگ گئی تھی کیونکہ وہ مجھے سائیکل سے اسکول بھیجا کرتے تھے۔ حالانکہ مجھے بعد میں احساس ہوا کہ ایسا وہ مجھے مضبوط بنانے کے لیے کررہے ہیں۔

پرینیتی چوپڑا اداکارہ کے ساتھ ساتھ ایک کلاسیکل سنگر بھی ہے۔

انہوں نے اس سال ریلیز ہوئی فلم کیسری کا گانا تیری مٹھی کا فیمیل ورژن گیا تھا۔

فلموں میں آنے سے پہلے انکا وزن کافی زیادہ تھا،

کئی بار انہیں وزن کی وجہ سے ٹرول بھی کیا گیا۔

ہندوستان آنے کے بعد بھی انہوں نے فلموں میں ایکٹینگ پر اپنا کیریئر بنانا ٹھیک نہیں سمجھا اور وہ یہاں نوکری کرنے لگی۔

انہوں نے ہندوستان لوٹ کر یش راج فلمز کے ساتھ پی آر کنسلٹنٹ کے طور پر جاب کیا،

اور دو سال تک نوکری کرنے کے بعد انہوں نے ایکٹینگ کی اور قدم بڑھایا۔

سال 2011 میں لیڈیز ویز ریکی بہل سے فلمی سفر شروع کیا،

وہیں اپنی پہلی فلم سے ہی انہیں بیسٹ فیمیل ڈیبیو کا فلم فیئر ایوارڈ ملا۔

اسکے بعد انہوں نے سال 2014 میں عشق زادے میں کام کیا،

اور اسکے لیے انکی کافی تعریف بھی ہوئی۔

حالانکہ بعد میں انکا فلمی کیریئر کافی خاص نہیں رہا،

اور انکی کئی فمیں باکس آفس پر اچھا مظاہرہ نہیں کرسکی۔

انہوں نے نسمتے انگلینڈ ، کیسری ، جبریا جوڑی، ڈشوم، کل دل جیسی فلموں میں کام کیا تھا۔

انہوں نے میری پیاری بندو سے اپنا پلے بیک سنگینگ کا سفر بھی شروع کیا تھا۔

Tags:

You Might also Like