Type to search

آٹو موبائل

بجاج اربنائٹ چیتک الیکٹرک اسکوٹر لانچ

آٹو ڈسک،16اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بجاج آٹو اپنے آئیکونک چیتک اسکوٹر کا الیکٹرک رینج لے کر آیا ہے۔ بجاج نے چہارشنبہ کے روز نئی دہلی میں منعقدہ ایک پروگرام میں اپنے اربنائٹ کے تحت چیتک الیکٹرک اسکوٹر متعارف کرایا ہے۔ یہ بجاج کا پہلا آل الیکٹرک اسکوٹر ہے۔

ایکو موڈ میں 95 کلومیٹر ہوگی رینج
بجاج کا چیتک الیکٹرک اسکوٹر ایکوموڈ میں 95 کلومیٹر کی رینج آفر کرے گا۔ وہیں، سپورٹ موڈ میں یہ اسکوٹر 85 کلومیٹر کی رینج دے گا۔ الیکٹرک اسکوٹر میں کئی پریمیم فیچرس دیئے گئے ہیں۔ بجاج چیتک الیکٹرک اسکوٹر میں مکمل ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر ہوگا۔ ساتھ ہی اسکوٹر میں پریمیم موٹر سائیکلس کی طرح فاب دیا گیا ہے۔ اسکوٹر میں کی۔لیس ڈگریشن ہے اور یہ ایپ کے ذریعہ مکمل کنیکٹیڈ ہوگا۔ اسکوٹر کے فرنٹ میں ہیڈلیمپس کے قریب ایک اوول ایل ای ڈی اسٹرپ دی گئی ہے۔ اسکوٹر 6 کلر آپشن میں دستیاب ہوگا۔

چیتک الیکٹرک میں ہوگی فکسڈ ٹائپ بیٹری
لانچ ایونٹ میں روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز منسٹر نتین گڈکری اور نیتی ایوگ کے سی ای او امیتابھ کانت بھی شامل ہوئے۔ بجاج کے الیکٹرک اسکوٹر کا پروڈکشن کمپنی کے چک ان پلانٹ میں کیا جارہا ہے۔ بجاج چیتک الیکٹرک اسکوٹر جنوری 2020 میں لانچ ہوگا اور کمپنی تبھی اسکی قیمت کا اعلان کرے گی۔ چیتک الیکٹرک اسکوٹر میں فکسڈ ٹائپ بیٹری ہوگی۔ جو کہ پورٹیبل نہیں ہے۔

Tags:

You Might also Like