Type to search

اسپورٹس

انگلینڈ کی آل راؤنڈر کرکٹر جینی گن نے لیا ریٹائرمنٹ

لندن،16اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) انگلینڈ کی تجربہ کار آل راؤنڈر خاتون کرکٹر جینی گن نے بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہنے کا اعلان کردیا ہے۔ جینی خاتون کرکٹ کے تاریخ کے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والی دوسری انگلیش کھلاڑی ہے۔ اپنے 15 سال کے کیریئر میں انہوں نے 259 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔ وہیں انکے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی تین بار اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ فاتح بنانا ہے۔ 2009 میں ونڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2017 میں ونڈے ورلڈ کپ فاتح ٹیم کا وہ حصہ رہی تھی۔ ساتھ ہی پانچ بار ایشز سیریز کی فاتح ٹیم کا بھی حصہ رہی۔

جینی گن نے 2004 میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف 18 سال کی عمر میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ یہ انگلینڈ کا پہلا ٹی 20 بین الاقوامی میچ تھا۔ یہی نہیں جینی گن 100 ٹی 20 میچ کھیلنے والی خاتون اور مرد دونوں میں دنیا کی پہلی کرکٹر بھی تھی۔ وہ ٹی 20 بین الاقوامی میں زیادہ وکٹ لینے والی انگلینڈ کی تیسری اور ونڈے میں دوسری کھلاڑی ہے۔

جینی گن ایک اسپورٹنگ فیملی سے تعلق رکھتی ہے۔ انکے والد برائن نوٹنگھم فاریسٹ فٹ بال کلب کا حصہ تھے، جب انہوں نے 1980 میں یورپین کپ جیتا۔ اپنے والد کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے جینی گن نے بھی کھیل کو ہی منتخب کیا۔ 11 ٹیسٹ میچوں میں جینی گن نے 391 رن اور 29 وکٹ لیے۔ 144 ونڈے میچوں میں 1629 رن بنائے۔ جبکہ 136 وکٹ لیے۔ وہیں 104 ٹی 20 میچوں میں اس انگلیش آل راؤنڈر نے 682 رن بنائے تھے۔ جبکہ 75 وکٹ لیے تھے۔

Tags: