Type to search

وائرل

کاجل اگروال اور گوتم کیچلو کی شادی کی تصاویر وائرل

کاجل اگروال کی شادی

وائرل ڈسک،2نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم سنگھم کی اداکارہ کاجل اگروال اور بزنسمین گوتم کیچلو شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ انہوں نے 30 اکتوبر کو نجی تقاریب میں شادی کی۔

گوتم کِچلو ایک کاروباری اور ڈسرن لیونگ ڈیزائن شاپ کے فاؤنڈر اور ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہے۔ ہاؤس ڈیزائن کے علاوہ گوتم کی کمپنی فرنیچر، ڈیکور آئٹم، پینٹنگس اور دیگر ہاؤس ہولڈ سامان فروخت کرتی ہے۔

حال ہی میں کاجل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شادی کی کچھ خوبصورت فوٹو شیئر کی ہے۔ جسے فینس کافی پسند کررہے ہیں اور خوب کمنٹ بھی کررہے ہیں۔ صرف اتنا ہی نہیں کاجل نے اپنی شادی کی معلومات اپنے فینس کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اس بات کو لیکر بھی خلاصہ کیا تھا کہ انکی شادی میں کورونا وائرس بحران سے جڑی سبھی اصولوں پر عمل کیا جارہا ہے۔

حال ہی میں کاجل اگروال کی ایک اور فوٹو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے شوہر گوتم کے ساتھ ہاتھ میں شیمپین کا گلاس لیکر کھڑی ہے۔ اس فوٹو کو دیکھ کر یہ بات تو صاف ہے کہ کاجل اور انکے شوہر یہ فوٹو شادی کے بعد ہونے والی پارٹی کی ہے۔ اس فوٹو میں کاجل اور انکے شوہر کی خوشی انکے چہدے پر صاف جھلک رہی ہے۔

 

کاجل اگروال کے ویڈنگ آوٹ فٹ کو انامیکا کھنہ نے ڈیزائن کیا تھا، جبکہ گوتم کی شیروانی انیتا ڈونگرے نے ڈیزائن کی تھی۔ شادی کی ایک شاندار تصویر شیئر کرتے ہوئے، کاجل نے اپنے پوسٹ میں لکھا۔ اور ٹھیک اسی طرح، مس سے مسزس کا سفر! میں نے اپنا یقین، ساتھی، سب سے اچھے دوست اور اپنے سلومیٹ سے شادی کی۔ مجھے خوشی ہوئی کہ اسکے ذریعہ سب کچھ مل گیا۔ کاجل نے اپنی شادی کے ہیش ٹیگ کے ساتھ فوٹو شیئر کی۔
#kajgautkitched
اداکارہ کاجل نے ایک دوسرے پوسٹ میں لکھا، کورونا وائرس وبا کے درمیان منصوبہ کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔ اور ہم نے شادی کے دوران کوویڈ19 کے سبھی پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا۔ جسکی وجہ سے ہماری شادی بے حد پرائیوٹ تھی اور صرف قریبی لوگ ہی شامل ہوسکے۔ جو لوگ اس شادی میں شامل ہوئے ہم نے انکی حفاظت اور انکے لیے خاص کرنے کی کوشش کی اور جو نہیں آ پائے ان سے ہم جلد ملیں گے اسکی امید ہے۔
کاجل نے ایک دوسرے پوسٹ میں لکھا پنجابی اور کشمیری کی شادی۔ ہمیں اپنا پیار اور مبارکباد دیں۔

کاجل اگروال کی پیدائش 19 جون 1985کو ایک پنجابی فیملی میں ممبئی میں ہوئی۔  انکے والد سمن اگروال ، ٹیکسٹائل کاروباری ہیں اور انکی والدہ ونئے اگروال ہیں۔ کاجل کی چھوٹی بہن نشا اگروال ایک تیلگو، ملیالم اور تامل اداکارہ ہے۔

کاجل اگروال نے بالی ووڈ کیریئر کی شروعات کیوں ہو گیا نہ ، اسکے بعد سنگھم جن میں انکے ساتھ اجے دیوگن نظر آئے تھے۔ اسپیشل 26 میں اکشے کمار اور دو لفظوں کی کہانی میں شاندار ایکٹینگ سے انہوں نے ناظرین کے دلوں میں اپنی خاص جگہ بنائی۔

Tags:

You Might also Like