Type to search

اسپورٹس

بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو ناگرجنا ساگر پہنچی

نلگنڈہ،27ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے اپنے افراد خاندان کے ساتھ عالمی سیاحتی دن کے موقع پر ڈے پر نلگنڈہ ضلع میں ناگرجنا ساگر پر تفریح کرنے پہنچی،

اتوار کی صبح انہوں نے ناگرجنا ساگر کی خوبصورتی کا لطف لیا۔ انہوں نے اپنے خاندان کے ارکان کے ساتھ یہاں پہنچی اور فوٹو کھینچوائے۔

سندھو کے ناگرجنا ساگر پہنچنے پر اہلکاروں نے انکا استقبال کیا۔ انہیں اور خاندان کے ارکان کو پروجیکٹ کے بارے میں معلومات دی۔ ناگرجنا ساگر کے 20 گیٹ کھولے جانے سے پانی کے فوارے دلکش دیکھائی دے رہے تھے۔ اسے دیکھنے کے لیے سیاحوں کا ناگرجنا ساگر کے قریب ہجوم ہے۔

Tags:

You Might also Like