Type to search

ٹی وی اور فلم

نوازالدین صدیقی اور سنندا شرما کا میوزک ویڈیو ” بارش کی جائے ” ریلیز

بارش کی جائے

فلمی ڈسک،28 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی اس بار فلم نہیں بلکہ میوزک ویڈیو کے ذریعہ اپنے فینس کو نیا تحفہ دیا ہے۔ اس بار نواز الدین صدیقی ایک نئے انداز میں فینس کے سامنے آئے ہیں-

گذشتہ روز 27 مارچ کو نواز الدین صدیقی کا پہلا میوزک ویڈیو بارش کی جائے ، ریلیز ہوا ہے جس میں وہ بے حد رومانٹک انداز میں نظر آرہے ہیں-

اس گانے میں نواز الدین صدیقی پنجابی سنگر سنندا شرما کے ساتھ نظر آرہے ہیں- گانے کو اروندر خیرا نے ڈائریکٹ کیا ہے اور بی پراک نے آواز دی ہے-

بارش کی جائے گانے میں پنجابی اداکارہ اور سنگر سنندا شرما نظر آرہی ہے- گانے کے بول جانی نے لکھے ہیں-
اس کاسٹ کے ساتھ نواز الدین نے پہلی بار کام کیا ہے- اس میوزک ویڈیو کا نام ہے بارش کی جائے ، جسے دیسی میلوڈیز کے یوٹیوب پیج پر ریلیز کیا گیا ہے-

ڈائریکٹر اروندر خیرا پنجاب میں ایک بڑے ہدایتکار کے طور پر جانے جاتے ہیں، جنہوں نے پچھتاؤگے، سوچ، کیا بات ہے، جیسے کئی بہترین میوزک البم ڈائریکٹ کیے ہیں-

تو وہیں گانا رائٹر اور موسیقار جانی اب تک 108 سے ذیادہ گانے لکھ چکے ہیں اور میوزک بھی کمپوز کرچکے ہیں- حال ہی میں انکا گانا ، تیتلیاں بلاک بسٹر ہٹ رہا جسے ہارڈی سندھو نے گایا تھا-

 

کون ہے سنگر سنندا شرما
بتادی کہ سنگر سنندا شرما کی پیدائش 30 جنوری 1992 کو ہوئی، وہ ایک پلے بیک گلوکار اور فلمی اداکارہ ہیں۔ انہوں نے “بیلی ایکھ” گانے سے ڈیبیو کیا تھا، سنندا شرما نے بالی ووڈ میں کیریئر کی شروعات سال 2018 میں آئی فلم نواب زادے کے گانے “تیرے نال ناچنا” سے شروع کیا-

اسکے علاوہ سنندا شرما سال 2019 میں آئی فلم لکا چھپی کے گانے پوسٹر لگوا دو، اور سال 2020 میں آئی فلم جے ممی دی کے گانے ممی نو پسند، کو آواز دے چکی ہے-

سنندا نے سال 2018 میں آئی پنجابی فلم سججن سنگھ رنگروٹ میں جیتی کور کا کردار نبھا چکی ہے- اور یہ انکی ڈیبیو فلم تھی-

ورک فرنٹ کی بات کریں تو نواز الدین آخری بار فلم رات اکیلی ہے میں نظر آئے تھے، یہ فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی-

– اب نواز الدین لکھنؤ میں، جوگیرا سارا را را ، کی شوٹنگ میں مصروف ہے- اس فلم میں وہ نیہا شرما کے ساتھ دیکھائی دینے والے ہیں-

ایسے میں نواز الدین صدیقی کا ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہا ہے- دراصل اس ویڈیو کو نیہا شرما نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے-اس ویڈیو میں نیہا شرما سلوار قمیض میں نظر آرہی ہے،

نیہا، نواز کے پاس آتی ہے اور کہتی ہے، مجھے آپ بہت کیوٹ لگے،،، چلیئے ایک دوسرے کو جانتے ہیں، جس پر نواز کہتے ہیں، اوئے—-اوقات میں رہے- اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے-

بتادیں نیہا شرما آخری بار ویب سیریز ایللیگل میں دیکھائی دی تھی-

Tags:

You Might also Like