Type to search

ٹیکنالوجی

امیزفٹ ٹی-ریکس پرو اسمارٹ واچ ہندوستان میں لانچ

امیزفٹ ٹی-ریکس پرو

ٹیکنالوجی ڈسک،28 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) امیزفٹ ٹی-ریکس پرو اسمارٹ واچ کو ہندوستان میں آفیشل طور پر لانچ کردیا گیا ہے-

امیزفٹ ٹی-ریکس پرو کی قیمت ہندوستان میں 12999روپئے رکھی گئی ہے- اس اسمارٹ واچ کو گراہک کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ سے خرید سکتے ہیں- ساتھ ہی 28 مارچ سے اسے ایمیزون پر بھی دستیاب کرایا جائے گا-

اس اسمارٹ واچ کو ملٹری گریڈ سرٹیفیکیشن دیا گیا ہے اور اسے آوٹ ڈور لائف اسٹائل کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے-

 

فی الحال ای-کامرس پلیٹ فارم پر نوٹیفائیڈ می، بٹن کو لائیو کردیا گیا ہے- اس واچ کو ڈیزرٹ گرے، میٹورائٹ بلیک اور اسٹیل بلو کلر آپشن میں پیش کیا گیا ہے-

امیزفٹ ٹی-ریکس پرو کو پچھلے سال لانچ ہوئے امیزفٹ ٹی-ریکس کے اپ گریڈ کے طور پر لانچ کیا گیا ہے-

کچھ دنوں پہلے ہی اسکی گلوبل لانچنگ کی گئی تھی- نئی واچ میں 100 میٹر تک واٹر رسسٹنٹ بھی موجود ہے-

امیزفٹ ٹی-ریکس کے فیچرس

امیزفٹ ٹی-ریکس پرو واچ 70 ڈگری سیلسیس ہیٹ سے لیکر 40 ڈگری سیلسیس ٹیمپریچر اور کنڈیشن میں رہ سکتی ہے- ساتھ ہی اسے 240 گھنٹے تک ہیومیڈیٹی اور 96 گھنٹے تک سالٹ سپرے میں رکھا جاسکتا ہے- یہ شاک رسسٹنٹ بھی ہے-

اس واچ میں انٹی فنگرپرنٹ کوٹینگ اور آلویز-آن ڈسپلے کے ساتھ 1.3 انچ 360-360 پکسل ایمولیڈ اسکرین دی گئی ہے- اس واچ نے ملٹری اسٹینڈرڈ ، ایم آئی ایل- ایس ٹی ڈی 810 ، کے 15 ریگولیشنس کو پاس کیا ہے-

امیزفٹ ٹی-ریکس پرو میں 390ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے- اور اسے 18 دنوں تک چلایا جاسکتا ہے-

میگنیٹک چارجر کی مدد سے فل چارج ہونے میں 1.5 گھنٹے کا وقت لگتا ہے- یہ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں کے ساتھ کمپیٹبل ہے-

اس واچ میں 100 سے ذیادہ اسپورٹس موڈس دیئے گئے ہیں- ساتھ ہی اس میں نیا ایکسرسنس ورک آوٹ ریکگنیشن الگورتھم بھی دیا گیا ہے-

امیزفٹ ٹی-ریکس پرو واچ خودبخود 8 طرح کے اسپورٹس موڈس کی پہچان کرلیتی ہے اور ورک آوٹ ڈیٹا بھی ریکارڈ کرتی ہے- ورکنگ ، رننیگ اور سوئمنگ جیسے ورک آوٹ شامل ہے-

امیزفٹ ٹی-ریکس پرو واچ میں آپ کو ان-کمینگ کال الرٹس ، ایپ نوٹیفیکیشن، میوزک کنٹرول اور اپ-کمینگ ایونٹس کے لیے ریمائنڈر ضرور ملیں گے، یہ آر ٹی او ایس آپریٹینگ سسٹم پر چلتی ہے اور اس میں کنیکٹیویٹی کے لیے بلوٹوتھ 5.0 کا سپورٹ دیا گیا ہے-

ایس پی 02 سینسر کے ساتھ ہی اس میں کواڈ – جی این ایس ایس، جی پی ایس، بائیو ٹرایکر2 پی پی جی آپٹیکل ہارٹ ریٹ سینسر، 10اے ٹی ایم واٹر رسسٹنٹس، ایک ایڈوانس ایکٹیویٹی ٹریکر اور سلیپ مانیٹرینگ سیسنر دیا گیا ہے-

حالانکہ اس میں مائیکروفون نہیں ہے- ایسے میں اس میں کال ریسو نہیں کی جاسکتی-

ڈائمینشن ۔ 47.7-47.7-13.5
باڈی میٹریل۔ پولی کاربونیٹ
سٹراپ لینتھ۔ 122 ایم ایم لمبا ، 78ایم ایم شارٹ

اسٹراپ میٹریل ۔ سیلکون ربر
اسٹراپ چوڑائی ۔ 22ایم ایم

واٹر رسسٹنٹس گریڈ ۔ 10 اے ٹی ایم
ڈسپلے ۔ 1.3ایچ ڈی ایمولیڈ ڈسپلے
ریزولوشن 360-360
آلویز آن ڈسپلے

ٹچ اسکرین ۔ ٹیمپریڈ گلاس + اینٹی فنگر پرنٹ کوٹنگ

بیٹری ۔ 390 ایم اے ایچ لیتھیم آئن پولی میئر بیٹری
چارجینگ ۔ میگنیٹک 2۔پن پوگو پن

سینسر
بائیو ٹریکر پی پی 2 پی پی جی بائیو۔ٹریکنگ آپٹیکل سینسر
جیومیگنیٹک سینسر
امبینٹ لائٹ سینسر
بیرومیٹرک الٹیمٹر

بلوٹوتھ ۔ 5.0 بی ایل ای
چارجینگ ٹائم ۔ 1.5 گھنٹے تک
بیٹری لائف ۔
عام استعمال ۔ 18 دن تک
بھاری استعمال ۔ 9 دن تک
جی پی ایس مسلسل ورکنگ ٹائم ۔ 40 گھنٹے تک
سپورٹ ڈیوائس
اینڈروئیڈ 5.0 یا آئی او ایس 10.0 اور اس سے اوپر کا ورژن
ایپ
زیپ ایپ