Type to search

اسپورٹس

انڈر 19 ورلڈ کپ انڈیا بمقابلہ جاپان: ہندوستان دوسرامیچ 10 وکٹ سے جیتا، جاپان 41 رن پر آل آوٹ

اسپورٹس ڈسک،21جنوری(اردو پوسٹ انڈیا کام) انڈر 19 ورلڈ کپ میں آج ہندوستان انڈر 19 ٹیم کا مقابلہ جاپان انڈر 19 ٹیم سے ہے۔ ہندوستان ٹیم نے ٹاس جیت کر جاپان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی اور پوری ٹیم کو 41 رنوں پر سمیٹ دیا۔ جاپان انڈر 19 ٹیم 22.5 اوو میں 41 رن بناکر آل آوٹ ہوگئی۔ انڈر 19 ورلڈ کپ میں یہ مشترکہ طور پر کسی بھی ٹیم کی طرف سے بنایا گیا سب سے کم اسکور ہے۔ ہندوستان کی طرف سے روی بشنوئی نے زبردست گیند بازی کرتے ہوئے 8 اوور میں تین میڈن اوور ڈال کر صرف پانچ رن دیئے اور چار وکٹ لیے۔

جاپان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی حالت اتنی خستہ تھی کہ پانچ بلے باز تو کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔

Tags:

You Might also Like