Type to search

ٹیکنالوجی

آئی فون 11 سیریز کے ساتھ لانچ ہوا ایپل واچ 5 سیریز

نئی دہلی،12ستمبر(ایجنسی) اپیل نے 10 ستمبر کو آئی فون 11 سیریز کے تحت تین اسمارٹ فون آئی فون 11، آئی فون 11 پرو اور آئی فون 11 پرو میکس کو لانچ کیا ، اسکے علاوہ اپیل واچ سیریز 5 واچ کو بھی لانچ کیا گیا ہے- اس واچ میں لیٹسٹ آپریٹنگ سسٹم واچ او ایس 6 کا استعمال کیا گیا ہے، اس واچ میں ایک فیچر دیا گیا ہے ، جسکی وجہ سے ڈسپلے میں لگاتار ٹائم آتا ہے اور ہیلتھ معلومات بھی سامنے آتی ہے، اس واچ میں کئی طرح کے سینسر کا استعمال کیا گیا ہے، ایک بار فل چارج کرنے کے بعد یہ 18 گھنٹے تک کام کرتا ہے-

اسکے علاوہ اس واچ میں کمپاس کو بھی دیا گیا ہے، کمپاس اپلیکشن کی مدد سے یہ یوزرس کو سمت سے متعلق معلومات دیتا ہے- اسکے علاوہ اس میں میڈیکل آئی ڈی، ایمرجنسی کالنگ جیسے فیچرس دیئے گئے ہیں، اس گولڈ ، اسپیس بلیک اور بلیک کلر میں لانچ کیا گیا ہے- اسکے علاوہ لیدر کلر آپشن میں بھی لانچ کیا گیا ہے-

اپیل واچ سیریز 5 کے جی پی ایس ویرینٹ کو 28700 روپے میں لانچ کیا گیا ہے- سیلولر ماڈل کو 35900 روپے میں لانچ کیا گیا ہے، اسکے علاوہ کمپنی نے اپیل واچ سیریز 3 کو 14300 روپے میں پھر سے لانچ کیا گیا ہے، حالانکہ یہ امریکہ کی قیمت ہے-

ہندوستان کی بات کریں تو اپیل واچ سیریز 5 جی پی یس کو 40900 روپے میں، جی پی ایس+ سیلولر ویرینٹ کو 49900 روپے میں لانچ کیا گیا ہے- ہندوستان میں یہ کب دستیاب ہوگا اسکولیکر کمپنی کی طرف سے فی الحال کوئی معلومات نہیں ہے-

Tags:

You Might also Like