Type to search

آٹو موبائل

بی ایس 6 ہونڈا ایکٹیوا 125 اسکوٹر ہوا لانچ، قیمت 67490 روپے سے شروع

آٹو ڈسک، 12ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) ہونڈا نے چہارشنبہ کو بی ایس 6 ایکیٹوا 125 اسکوٹر لانچ کردیا ہے۔ یہ کمپنی کا پہلا بی ایس 6 ٹو وہیلر ہے۔ نیا ایکٹیوا تین ویرینٹ ۔ اسٹانڈرڈ ، آلائئے اور ڈیلکس میں مہیا ہے۔ انکی قیمت 67490 روپے، 70990 روپے اور 74490 روپے ہے۔ بی ایس 6 ہونڈا ایکٹیوا 125 کی شروعاتی قیمت بی ایس 4 والے ایکیٹوا کے ڈسک ویرینٹ سے 2478 روپے ذیادہ ہے۔ بی ایس 4 ایکٹیوا کے ڈسک ویرینٹ کی قیمت 65012 روپے ہے۔

نئے ایکٹیوا میں بی ایس 6، 124سی سی فیول انجیکٹیو انجن دیا گیا ہے۔ جو 6500 آر پی ایم پر 8.1 بی ایچ پی کا پاور جنریٹ کرتا ہے۔ بی ایس 4 ماڈل کے مقابلے اسکا پاور آوٹ پٹ کم ہے۔ بی ایس 4 ایکٹیوا کا انجن 6500 آر پی ایم پر 8.52 بی ایچ پی کا پاور جنریٹ کرتا ہے۔

Tags:

You Might also Like