Type to search

ٹیکنالوجی

گولڈ ۔ ڈائمنڈ سے بنا خاص آئی فون ، قیمت 91 لاکھ سے زیادہ

ٹیکنالوجی ڈسک،13ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آئی فون کو دنیا بھر میں پریمیم اور مہنگے اسمارٹ فون کے طور پر جانا جاتا ہے۔ کمپنی اس فون میں کئی شاندار فیچرس دیتی ہے۔ جو اسے باقی دوسرے سبھی اسمارٹ فون سے کافی الگ بناتے ہیں۔ آئی فون کو لیکر آج کل ایک اور ٹرینڈ چل پڑا ہے۔ جس میں اسکا لگژری میک اوور کیا جاتا ہے۔ آئی فون کو نیا ڈیزائن اور لک دینے کے معاملے میں روس کی ڈیزائنر کمپنی Caviar کیویر سب سے آگے ہے۔

ڈائمنڈ اور گولڈ سے لیس

کمپنی نے اسی سال لانچ ہوئے کیویر 11 پرو کو خاص ڈائمنڈ میک اوور دیا ہے۔ اس میں ڈائمنڈ کے ساتھ گولڈ کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ ڈیزائن کیے گئے اس آئی فون کا نام کریڈو کرسمس اسٹار ڈائمنڈ آئی فون 11 رکھا گیا ہے۔

قیمت 90 لاکھ سے زیادہ ہے

اس آئی فون کی قیمت 129،000 ڈالر (تقریبا 91 لاکھ 20 ہزار روپے) ہے۔ اگر آپ کو یہ قیمت زیادہ لگ رہی ہے۔ تو آپ اس آئی فون کا ڈائمنڈ لیس ورژن خرید سکتے ہیں۔ جسکی قیمت 6000 ڈالر (تقریبا 4 لاکھ 24 ہزار روپے) ہے۔ اسے خاص پتھر کے مرکب سے بنایا گیا ہے۔ کمپنی اسکا ایک سلور ویرینٹ بھی تیار کیا ہے جسکی قیمت 9000 ڈالر (تقریبا 6 6 لاکھ 36 ہزارروپے) ہے۔

Tags:

You Might also Like