Type to search

ٹیکنالوجی

آئی فون ایس ای 2020 لانچ

iPhone SE (2020) Rs. 42,500

ٹیکنالوجی ڈسک،16اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آئی فون ایس ای 2020 سے پردہ اٹھا لیا گیا ہے۔ ایپل نے اس سال کے سب سے کفایتی آئی فون ماڈل مارکیٹ میں لانچ کیا ہے۔

اس میں 4.7 انچ اسکرین دی گئی ہے ، جو آئی فون 8 اور پرانے آئی فون ماڈل میں دستیاب ہے۔ کفایتی ہونے کے باوجود ، کمپنی نے اس میں ایپل A13 بایونک چپ سیٹ دیا گیا ہے جو آئی فون 11 سیریز کا حصہ ہے۔ آئی فون ایس ای 2020 آوٹ آف باکس آئی او ایس 13 پر چلتا ہے اور اس میں ٹچ آئی ڈی فنگر پرنٹ سینسر ہے۔

آئی فون ایس ای 2020 کی قیمت ہندوستان میں 42،500 روپے سے شروع ہوتی ہے۔ یہ قیمت 64 جی بی ویرینٹ کا ہے۔ اسمارٹ فون کے 128 جی بی اور 256 جی بی اسٹوریج ویرینٹ بھی ہے۔

لیکن انکی قیمتوں کا خلاصہ ابھی نہیں کیا گیا ہے۔ ہندوستان میں نئے آئی فون ایس ای 2020 کی فروخت کب شروع ہوگی؟ اسکے بارے میں بھی معلومات نہیں مل پائی ہے۔

ڈسپلے4.70 انچ
فرنٹ کیمرا 7 میگا پکسل
پیچھے والا کیمرہ12 میگا پکسل
اسٹوریج 64 جی بی
آئی او ایس
ریزولیشن 750

Tags:

You Might also Like