Type to search

ٹی وی اور فلم

عالیہ بھٹ اور گل گدوت کی ہارٹ آف اسٹون اگست میں نیٹ فلکس پر ہوگی ریلیز

عالیہ بھٹ ریڈ ساڑی

حیدرآباد، 20 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا سال 2023 اتنا ہی شاندار ہونے والا ہے جتنا 2022 میں تھا۔ درحقیقت عالیہ بھٹ کی پہلی ہالی ووڈ فلم ‘ہارٹ آف سٹون’ نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے جارہی ہے، جس کی ایک جھلک مداحوں کو حال ہی میں نیٹ فلکس کی جانب سے ریلیز ہونے والی 2023 میں آنے والی فلموں میں سے ایک کے پرومو میں دیکھنے کو ملی ہے۔

 

 

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی آنے والی ہالی ووڈ فلم ہارٹ آف اسٹون 11 اگست 2023 کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی- عالیہ بھٹ فلم ہارٹ آف اسٹون سے ہالی ووڈ ڈیبیو کررہی ہیں-

عالیہ بھٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں سال 2023 میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلموں اور سیریز کا اعلان کیا گیا ہے- انہی میں سے ایک عالیہ کی ہالی ووڈ فلم ہارٹ آف اسٹون کی تاریخ بھی سامنے آئی ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

 

نیٹ فلکس نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں 2023 میں آنے والی فلموں کی جھلک دیکھی گئی تھی۔ اس میں

 

 

عالیہ بھٹ کے ہارٹ آف سٹون کی جھلک میں گل گدوت کے ساتھ بھی نظر آ رہی ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آنے والے فلمی سال کے لیے تیار ہو جائیں! سال 2023 میں پریمیئر ہونے والی سب سے بڑی نیٹ فلکس اوریجنل فلموں کی ایک جھلک دیکھیئے-

 

 

فلم کی جھلک کی بات کریں تو شروعات میں گل گدوت ایک خطرے سے دور بھاگتے ہوئی نظر آتی ہے، وہیں عالیہ کو ایک سکنڈ کے لیے موٹی جیکٹ میں دیکھا جاسکتا ہے-

 

ویڈیو کے بعد بیک گراؤنڈ میوزک کے ساتھ سبھی فلموں کے چھوٹے چھوٹے کلپس کو شیئرکیا گیا ہے- آٹھویں نمبر پر فلم ہارٹ آف اسٹون کا بھی ایک کلپ شیئر کیا گیا ہے جس میں عالیہ بھٹ کی جھلک دکھائی دی- یہ فلم 11 اگست کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی-

فلم میں گل گدوت، جیمی ڈورنن ، عالیہ بھٹ ، سوفی اوکونیڈو، پال ریڈی، جیسے اسٹارس نظر آئیں گے، اس میں عالیہ بھٹ کیا دھون کا کردار پلے کررہی ہیں-

Tags:

You Might also Like