Type to search

ٹی وی اور فلم

ہاتھی کے شکار پر بنی سیریز ویب سیریز پوچر کا ٹریلر ریلیز

فلم پوچر

پروڈیوسر عالیہ بھٹ کی سیریز او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی


فلمی ڈسک، 19 فروری (اردو پوسٹ) ایمی ایوارڈ فلم یافتہ پروڈیوسر رچی مہتا کی ہدایت میں بنی سیریز پوچر کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے- جسکی کہانی بھی انہوں نے ہی لکھی ہے-

 

 

 

اس سیریز میں نمیشا سجین، روشن میتھیو اور دیبیندو بھٹاچاریہ لیڈ رول میں ہے- پوچر کا پروڈکشن آسکر ایوارڈ یافتہ اور فائنانس کمپنی کیوسی انٹرٹینمنٹ نے کیا ہے- کیوسی انٹرٹینمنٹ نے ہی جارڈن پیل کی گیٹ آوٹ اور سائپک لی کی بلیک کلانسمین جیسی ہٹ فلمیں دی ہیں-

 

 

 

 

 

 

 

کئی ہٹ اور بلاک بسٹر فلموں کے بعد اب بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکارہ عالیہ بھٹ ویب سیریز پوچر میں ایک طاقتور انداز میں نظر آنے والی ہیں۔ اداکارہ اس سیریز کا حصہ بن کر بہت خوش ہیں۔ حال ہی میں اس سیریز کا ٹریلر بھی جاری کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt 💛 (@aliaabhatt)

 

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اس سیریز کی ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔ سچے واقعات پر مبنی اس کرائم ڈرامہ سیریز کو 8 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

 

 

 

 

بتایا جا رہا ہے کہ پوچر ہندوستانی تاریخ کے سب سے بڑے ہاتھی دانت کا شکار کرنے والے گینگ کو بے نقاب کرتا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 پرائم ممبرشپ شو بنیادی طور پر ملیالم، ہندی اور انگریزی میں ہے اور 23 فروری کو بھارت اور دنیا کے 240 سے زیادہ ممالک میں پرائم ویڈیو پر پریمیئر ہوگا۔ یہ سیریز انگریزی، تامل، تیلگو، کنڑ اور ہندی میں بھی دستیاب ہوگی اور اس کے 35 سے زیادہ زبانوں میں سب ٹائٹل ہوں گے۔

 

 

 

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے ہاتھیوں کو کسطرح بے رحم اور مسلسل قتل کیا جا رہا ہے، جس کی حقیقت کافی خوفناک ہے۔ آخر کار اس جرم میں ملوث افراد سے تفتیش شروع ہوتی ہے جس میں پولیس سے لیکر جانوروں کی حفاظت کے لیے کام کرنے والی ٹیم کے علاوہ کچھ اور ٹیم شامل ہے-

 

 

 

 

یہ سبھی ہندوستانی تاریخ میں ہاتھی دانت کے سب سے بڑے پیمانے پر ہونے والے غیر قانونی شکار کے گرہوں کا پردہ فاش کرنے کی کھوج میں لگاتار ہیں-

 

 

 

 

اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا، اس پروجیکٹ کا حصہ بننا میرے اور انٹرمل کی ہماری پوری ٹیم کے لیے فخر کی بات ہے-

 

 

 

 

پوچر جانوروں کے غیر قانونی شکار اور جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کے سنگین اور دل دہلا دینے والے مسئلے کو ظاہر کرتا ہے۔

 

 

 

 

بتاتے چلیں کہ یہ سیریز 23 فروری کو پرائم ویڈیو پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1

You Might also Like