Type to search

فیشن

ریڈ ساڑی میں قیامت برپا کررہی ہے عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ ریڈ ساڑی

فیشن ڈسک، 12 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کرن جوہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے بالی ووڈ میں قدم رکھنی والی اداکارہ عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی آنے والی فلم آر آر آر کو لیکر سرخیوں میں ہے۔

فلم کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے، فلموں کے علاوہ وہ اپنی لو لائف کو لیکر بھی کافی زیر بحث رہتی ہے۔ انہوں نے اپنی اداکاری کے دم پر کم عمر میں کافی اونچائی تک پہنچ گئی ہے۔

عالیہ ان دنوں اپنی لیٹسٹ فوٹو شوٹ کو لیکر سرخیوں میں ہے۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔

تصویروں میں عالیہ ریڈ کلر کی ساڑی میں نظر آرہی ہے اور بے حد خوبصورت لگ رہی ہے۔ دراصل عالیہ اور آر آر آر کی پوری ٹیم نے فلم کا ٹریلر لانچ کردیا ہے۔

اس ایونٹ کے لیے عالیہ نے سبیاساچی مکھرجی کے ڈیزائن ایک ریڈ ساڑی کو پہنا تھا۔ جس میں انکا انداز اور اسٹائل دیکھ کر فینس حیران رہے گئے۔

 

سبیاساچی نے بھی اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر عالیہ بھٹ کی خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔ جس میں وہ الگ الگ اینگل میں پوز دیتی دیکھی۔

اداکارہ نے لائٹ میٹ اپ ، کانوں میں بڑے بڑے جھومکے، ماتھے پر چھوٹی بندی، اور کھلے بال کے ساتھ اداکارہ نے اپنے انداز کو مکمل کیا۔ تصویر میں عالیہ بالکل سادہ نظرآرہی ہے۔

 

عالیہ کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو اس وقت انکی کئی فلمیں بحث کا موضوع ہے۔ آیان مکھرجی کی ہدایت میں بنی فلم براہمستر ریلیز ہونے کو ہے، گنگوبائی، تخت، ڈارلنگز، اور آر آر آر میں نظر آئیں گی۔

عالیہ اپنے فینس سے جڑے رہنے کے لیے سوشل میڈیا سائٹس پر بھی کافی ایکیٹو رہتی ہیں۔ اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہے۔

Tags:

You Might also Like