Type to search

ٹی وی اور فلم

عالیہ بھٹ کی فلم جگرا کا موشن پوسٹر جاری، اگلے سال ریلیز ہوگی فلم

فلم جگرا

ایکشن کرتے نظر آئیں گی عالیہ-


فلمی ڈسک، 27 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ان دنوں اپنے آنے والے پروجیکٹ کو لیکر کافی سرخیوں میں ہے- عالیہ بھٹ جلد ہی فلم جگرا میں نظر آئیں گی-

 

 

 

راکی اور رانی کی پریم کہانی رنویر اور عالیہ ککی دوسری فلم تھی-

 

 

فلم جگرا کے ذریعہ اداکارہ عالیہ پہلی بار ایکشن کرتے نظر آئیں گی، حال ہی میں فلم کا موشن پوسٹر ریلیز ہوا ہے، جس میں عالیہ بھٹ کاندھے پر بیگ اٹھائے نظر آرہی ہے- اس فلم کو جہاں بسن بالا ڈائریکٹ کریں گے تو فلم کا پروڈکشن کرن جوہر ، عالیہ بھٹ اور اپوروا مہتا ملکر کررہے ہیں-

 

 

 

فلم جگرا کے موشن پوسٹر کے ساتھ ہی عالیہ بھٹ کی فلم کی ریلیز تاریخ میں سامنے آگئی ہے- عالیہ بھٹ یہ فلم اگلے سال 27 ستمبر کو ریلیز ہوگی- جگرا کے اس موشن پوسٹر میں عالیہ بھٹ شارٹ اور پینٹ پہنے سڑک کے درمیان کھڑی نظر آرہی ہے-

 

 

اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں عالیہ بھٹ کہے رہی ہے، دیکھ دیکھ مجھے، میری راکھی پہنتا ہے نہ تو، تو میرے پروٹیکشن میں ہے، تجھے میں کچھ بھی ہونے نہیں دونگی- کبھی بھی-

 

 

 

 

 

 

 

عالیہ نے جگرا کا اعلان ویڈیو X پر شیئر کرکے لکھا ہے، جگرا فلم پیش کررہی ہوں، اسے وسن بالا ڈائریکٹ کریں گے- جبکہ دھرما پروڈکشن اور انٹرنل سن شائن پروڈکشن اسے پروڈیوس کریں گے-

 

 

 

 

 

فلم جگرا کے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ عالیہ بھٹ نے کیپشن میں لکھا، دھرما پروڈکشن میں ڈیبیو کرنے سے لے کر ان کے ساتھ فلم پروڈیوس کرنے تک، کئی معنوں میں ایسا لگتا ہے کہ جیسے میں نے جہاں سے شروعات کی تھی، وہیں واپس اگئی ہوں-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt 💛 (@aliaabhatt)


 

 

 ہالی ووڈ فلم ہارٹ آف اسٹون کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ میں اس فلم کے بارے میں مزید چیزیں شیئر کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔

 

 

 

 

 

بتادیں کہ عالیہ بھٹ پچھلی مرتبہ فلم برہمسترا: پارٹ ون میں نظر آئی تھیں جس کی ہدایت کاری ایان مکھرجی نے کی تھی۔

 

 

 

 

عالیہ بھٹ کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو ان کی شادی رنبیر کپور سے ہوئی تھی۔ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی ایک بیٹی راہا ہے۔

Tags:

You Might also Like