Type to search

ٹی وی اور فلم

اترن کی اداکارہ ٹینا دتا نے شیئر کی بولڈ تصاویر، گوا میں گذار رہی ہے وقت

ٹی وی ڈسک،1مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی اداکارہ ٹینا دتا ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے بعد سے ہی گوا میں ہی پھنسی ہوئی ہے۔ ٹینا دتہ کو اس بات کا کوئی غم نہیں ہے کہ گوا جیسی خوبصورت جگہ میں پھنس گئی ہے۔ آئے دن وہ سوشل میڈیا پر گوا میں وقت گذارتے ہوئے خوب فوٹو پوسٹ کررہی ہے۔

گرے ٹا اور پیچ کلر کی منی اسکرٹ میں ٹینا دتا کافی اسٹائلش اور گلیمرس لک میں دیکھائی دے رہی ہے۔ ٹینا دتا کی ان سبھی لیٹسٹ تصویروں کو دیکھنے کے بعد انکے فینس خوب تعریف کررہے ہیں۔ کورونا لاک ڈاؤن کے درمیان گوا میں بتائے ہر لمحے کو کھل کر جی رہی ہے ٹینا دتہ۔

ٹینادتا کی اس سادگی بھرے انداز کو دیکھنے کے بعد کوئی بھی ان پر اپنا دل ہر بیٹھے گا۔ ٹینا اکثر سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ اور خوبصورت تصویروں کی وجہ سے بحث میں رہتی ہے۔ ٹینا دتہ ویسے تو ٹی وی کے کئی شوز میں نظر آچکی ہے لیکن انہیں اصلی پہچان ٹی وی سیریل اترن سے ملی تھی۔

ٹینادتا کی پیدائش کولکتہ میں 27نومبر 1986 کو ہوئی۔ ٹینا دتا نے ٹی وی چینل کلرس پر نشر ہوئے سیریل اترن میں ایک کردار نبھایا تھا۔5 سال کی عمر میں ،ٹینا دتا نے سسٹر نیودیتا نام کے ایک ٹیلی ویژن سیریل میں کام کیا ، جو 1992 میں آیا تھا، اور جلد ہی فلموں میں اداکاری شروع کردی، جہاں انہوں نے پیٹا مٹر سنتا، ڈوس سنکھیا برسی اور دیگر بیٹی کا رول کیا،

 ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ ٹینا کا کوئی بولڈ فوٹو شوٹ سامنے آیا ہو۔ وہ پہلے بھی ایسا کئی فوٹوشوٹ شیئر کرچکی ہے اور فینس کی تعریف پا چکی ہے۔ خبروں کی مانیں تو ٹینا کو بگ باس 13 کے لیے بھی اپروچ کیا گیا تھا ٹینا ٹی وی شو کے علاوہ بنگالی فلم میں اپنی ایکٹینگ سے ناظرین کو دیوانہ بنا چکی ہے۔

(فوٹو: ٹینا کےانسٹاگرام اکاؤنٹ سے لی گئی)

Tags:

You Might also Like