Type to search

ٹی وی اور فلم

ان دونوں یوگا کرنے میں مصروف ہے ٹینا دتہ

ٹی وی ڈسک،28فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی سیریل اترن سے مشہور اداکارہ ٹینا دتہ ان دنوں چھوٹے پردے سے دور ہے۔آخری بار وہ ڈائن سیریل میں جھانوی چودھری کے کردار میں نظر آئی تھی۔ ٹینا ان دنوں فیٹنس پر فوکس کررہی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔ جن میں انکی محنت صاف دیکھ رہی ہے۔

ٹینا اپنی سہیلی اشکار گوراڈیا کے شوہر برینٹ گوبلے کے ساتھ یوگا کرتی ہے۔ وہ انہیں اپنا پسندیدہ یوگا گرو بتاتی ہے۔ ٹینا فٹ رہنے کے لیے خوب یوگا کرتی ہے۔ وہ اسے اپنی فیٹنس کا راز بتاتی ہے۔ وہ پول ڈانس بھی کرتی ہے۔ ٹینا پچھلے دنوں ساگر کی لہروں کے درمیان چھوٹیاں منانے بھی گئی تھی۔

ٹینا دتہ کے انسٹاگرام پروفائل کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ ان دنوں کوالٹی ٹائم اسپینڈ کررہی ہے۔ وہ فوٹو شوٹ کروا رہی ہے۔ ٹینا نے صرف 5 سال کی عمر میں ایکٹینگ کیریئر کی شروعات کردی تھی۔ وہ ٹی وی پر پہلی بار سییریل سسٹر نویدیتہ میں نظر آئی تھی۔

کئی بنگالی سیریلس میں کام کرچکی ٹینا نے 2003 میں ایشوریہ رائے کے ساتھ ‘چوکھیر بالی’ فلم میں بھی کام کیا ہے۔ وہ 2005 میں پرینیتا فلم میں بھی نظر آئی تھی۔ مغربی بنگال میں 27 نومبر 1986 کو پیدا ہوئی ٹینا کو اترن سیریل میں ایچھا کے کردار نے خوب مقبولیت دلوائی۔

اترن سیریل میں رشمی دیسائی تپسیا کے کردار میں تھی۔ ایچھا انکی اچھی دوست تھی سیریل میں۔رشمی اور ٹینا کی جوڑی کو ناظرین نے خوب پسند کیا۔ ٹینا دتہ ٹی وی سیریلس کے ساتھ ہی کئی ریالٹی شو میں بھی نظر آچکی ہے۔ وہ جھلک دیکھلا جا 7 اور فیئر فیکٹر ، خطروں کے کھلاڑی 7 میں بھی نظر آچکی ہے۔ سال 2010 میں ٹینا کو بہترین اداکارہ ڈرامہ سیریز کا ایوارڈ ملا ہے۔ اسکے علاوہ بھی ٹینا کو کئی ایوارڈس ملے ہیں

Tags:

You Might also Like