Type to search

ٹی وی اور فلم

لاک ڈاؤن کی وجہ سے گوا میں سریجیتا دی نے شیئر کی خوبصورت تصاویر

سریجیتا دی

ٹی وی ڈسک،1مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی کی مشہور اداکارہ سریجیتا دی ان دنوں گوا میں ہے اور آئے دن وہ فوٹو شوٹ کروا کر اپنے ہر ایک دن کو یادگار بنا رہی ہے۔ سریجیگا لاک ڈاؤن سے پہلے بوائے فرینڈ مائیکل کے ساتھ گوا میں ویکیشن منانے کا فیصلہ لیا تھا۔ لیکن لاک ڈاؤن کا اعلان ہوتا ہی وہ وہیں پر ہی پھنس گئی۔

سریجیتا گوا جیسی خوبصورت جگہ میں قید ہوکر کافی خوش ہے اور انکی نئی نئی تصویروں کے ذریعہ اس خوشی کی جھلک صاف دیکھتی ہے۔ کچھ گھنٹے پہلے ہی سریجیتا نے فلورل ڈیزائن کی کیوٹ سی ڈریس میں فوٹو شوٹ کروایا ہے اور ہر ایک تصویر میں انکی خوبصورتی دیکھتے ہی بن رہی ہے۔

ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے سریجیتا نے کیپشن میں لکھا ہے میں جب جب سن سیٹ کے میجک کے بارے میں سوچتی ہوں، میری روح مطمئن ہوجاتی ہے۔ کچھ ہی دیر پہلے سامنے آئی ان تصویروں کو ہزاروں لائکس مل چکے ہیں اور فینس لگاتار ان تصویروں پر کمنٹ کی برسات بھی کررہے ہیں۔

سریجیتا نے گذشتہ سال ہی سوشل میڈیا کے ذریعہ مائیکل سے لوگوں کو روبرو کروایا تھا اور فینس کو معلومات دی تھی کہ وہ لمبے وقت سے ایک دوسرے کے ساتھ ہے۔ مائیکل جرمنی کے رہنے والے ہیں اور سریجیتا کے ساتھ انکی بانڈنگ تو دیکھتے ہی بنتی ہے۔

سریجیتا کسوٹی زندگی کے، کے ذریعہ ٹی وی انڈسٹری میں قدم رکھا ، اسکے بعد لیٹیز اسپیشل اور ملے جب ہم تم جیسے سیریلس کا حصہ بنی۔ کلرس چینل کے سیریل اترن کے ذریعہ سریجیتا نے مقبولیت حاصل کی تھی۔ اس سیریل میں رشمی دیسائی اور ٹنا دتا نے اہم رول ادا کیا تھا۔ اس میں سریجیتا نے رشمی دیسائی کی بیٹی کا رول ادا کیا تھا۔

Tags:

You Might also Like