Type to search

بزنس

ریلائنس کی جرمنی کی نیکس ویف میں سرمایہ کاری

115693 crore investment in Jio platform

ڈینمارک کی سٹیسڈل کے ساتھ سٹریٹیجک شراکت داری
l نیکس ویف ۔ سیمی کنڈکٹرز میں استعمال ہونے والے مونو کریسٹلائن سیلیکن ویفرز بناتی ہے
l سٹیسڈل ۔ ہائیڈروجن الےکٹرو لائزر تکنیک میں سرکردہ کمپنی ہے


نئی دلی ۔ 13 اکتوبر(پریس نوٹ) ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ ( آر آئی ایل ) کی مکمل ملکیت والی کمپنی ریلائنس نیو انرجی سولر لمیٹڈ ( آر این ای ایس ایل) نے دو بے حد اہم شراکت داری کا اعلان کیا۔ منگل  دیر رات جاری بیان میں آر این ای ایس ایل نے بتایا کہ وہ جرمنی کی نیکس ویف میں 2.5کروڑ یورو کی انویسٹمنٹ کرے گا ۔ ساتھ ہی کمپنی نے ڈینمارک کی سٹیسڈل کے ساتھ سٹریٹیجک شراکت داری کا اعلان کیا ۔ اس سمجھوتے پر ڈینمارک کی پردھان منتری محترمہ میٹے فریڈریکسین اور پردھان منتری شری نریندر مودی کی موجودگی میں دستخط کئے گئے تھے ۔

ریلائنس کے مطابق نےکس ویف میں سرمایہ کاری بھارتی بازار کے لئے سٹریٹیجک شراکت داری کے تحت کی گئی ہے ۔ اپنے بےان میں آر این ای ایس ایل نے کہا کہ وہ نیکس ویف کے 86,887 سیریز ۔ سی پری فیرڈ شیئر 287.73یورو فی شیئر کے حساب سے خریدے گی ۔ اس کے علاوہ آر این ای ایس ایل کو 1 یورو کے حساب سے 36,201 وارنٹ بھی جاری کئے جائیں گے ۔

نیکس ویف سیمی کنڈکٹرز میں استعمال ہونے والے مونو کریسٹلائن سیلیکان ویفرز بناتی ہے ۔ سیمی کنڈکٹر سبھی طرح کے الیکٹرونک سازو سامان میں لگائے جاتے ہیں ۔ ریلائنس کی ایکسچینج میں فائلنگ کے مطابق، نیکس ویف جس مونو کریسٹلائن سیلیکان ویفرز کا ڈیولیپمنٹ اور پروڈکشن کررہا ہے، اس میں استعمال ہونے والا کچا مال بے حد کفایتی ہے اور ان کی تکنیک نے پروڈکشن کے کئی مہنگے مراحل کو ختم کر دیا ہے ۔ اہم یہ ہے کہ ریلائنس کی پہنچ اب سیمی کنڈکٹر تکنیک تک ہوجائے گی ۔

سودے پر ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا’’ ریلائنس میں ہم ہمیشہ ٹےکنالوجیوں میں آگے رہنے مےں یقین کرتے ہیں ۔ نیکس ویف کے ساتھ شراکت داری ایک بار پھر اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ ہم بھارت کی تیزی سے بڑھتی معیشت کیلئے سستی گرین انرجی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے ایک بلند حوصلہ جاتی مشن کی شروعات کررہے ہیں ۔ نیکس ویف میں ہماری سرمایہ کاری، بھارت کو فوٹو وولٹک پروڈکشن میں گلوبل لیڈر کے طورپر قائم کرنے کی سمت میں ایک غیر معمولی قدم ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ نیکس ویف کا تخلیقی الٹرا ۔ تھن ویفر، سولر پینل مینوفیکچرز اور صارفین کو فائدہ پہنچائے گا ۔ ریلائنس کے لئے شمسیاور دیگر طرح کے قابل تجدید توانائیوں میں ہمارا دخل ایک کاروباری موقع سے کہیں سے زیادہ بڑا ہے ۔ یہ قرہ ارض کو بچانے او راسے ماحولیاتی بحران سے نکالنے کے عالمی مشن میں ہمارا تعاون ہے ۔ ‘

ایک علیحدہ اعلان میں آر آئی ایل کی ریلائنس نیو انرجی سولر لمیٹڈ ( آر این ای ایس ایل) نے ہائیڈروجن الیکٹرو لائزرس کی ترقی اور مینوفیکچرنگ کیلئے سٹیسڈل کے ساتھ شراکت داری کی ہے ۔ اس سمجھوتے پر ڈینمارک کی پردھان منتری محترمہ مےٹے فریڈریکسین کے دورہ ہند کے دوران دستخط کئے گئے تھے ۔ بتا دیں کہ فریڈریکسین ایک ڈینش کمپنی ہے جو آب و ہوا کی تبدیلی کے معاملے میں ٹیکنالوجیوں کو فروغ دیتی ہے ۔

مکیش انبانی نے گجرات کے جام نگر میں ہائےڈروجن الیکٹرولائزر کی مینوفیکچرنگ کیلئے ایک گیگا فیکٹری قائم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ اس سمجھوتے کے تحت آر این ای ایس ایل اور فریڈریکسین اپنی تکنیکی صلاحیتوں کو ملاکر ہائڈروجن الیکٹرولائزرس کی ٹیکنالوجی ڈیولیپمنٹ کوآگے بڑھائیں گے ۔ ساتھ ہی اس کی مینوفیکچرنگ سہولیات کو قائم کرنے کیلئے تعاون کریں گے ۔ بتاتے چلیں کہ آر آئی ایل کا ہدف 2030 تک 100gw; قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کا ہے ۔

دس 10 اکتوبر کو ، ریلائنس نیو انرجی سولر لمیٹڈ ( آر این ای ایس ایل) نے ناروے ہیڈکوارٹر والے آر ای سی سولر ہولڈنگز اے ایس ( آر ای سی کے ایکویژیشن سے آر آئی ایل کو عالمی سطح پر فوٹو وولٹک ( پی وی) مینوفیکچرنگ کا بڑا کھلاڑی بن سکتا ہے ۔ آر ای سی کے پاس دنےا کی بہترین ہیٹیروجنکشن ٹیکنالوجی ( ایچ جے ٹی) ہے ۔

اس کے علاوہ ایک دیگر سودے میں ، آر این ای ایس ایل نے 10 ، اکتوبر کو ایک بیان میں کہاکہ وہ سٹرلنگ اینڈ ولسن سولر لمیٹڈ ( ایس ڈبلیو ایس ایل) کا 40 فیصد حصہ کا ایکویژیشن کرے گا ۔ یہ سبھی ایکویژیشن اور شراکت داری ریلائنس کی صاف و شفاف توانائی کے شعبہ میں بلند حوصلوں کو واضح کرتی ہے ۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *