Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم سوریاونشی میں نظر آئیں گی میوزک ڈائیریکٹر کی پوتی نہاریکا رائے زادہ

اداکارہ نہاریکا رائے زادہ

فلمی ڈسک، 13 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اکشے کمار، کٹرینہ کیف ، اجے دیوگن جیسے اسٹارر فلم سوریاونشی جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے، ان دنوں اس فلم کی اداکارہ نہاریکا رائے زادہ اپنے سوشل میڈیا پر فلم کے پروموشن میں مصروف ہے۔

نہاریکا رائے زادہ یورپ میں پرورش پائی، اب انہوں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا ہے- انہوں نے لگزمبرگ میں اپنی پڑھائی پوری کی- انکا ایک بھائی اونیش رائے زادہ ہے اور بہن نیریکھنا رائے زادہ ہے۔

ادکارہ اپنے انسٹاگرام پر مسلسل فلم کا پروموشن کررہی ہے- نہاریکا نے اپنے کیریئر کی شروعات ایک بنگالی فلم ڈاما ڈول سے کی تھی-

اداکارہ نہاریکا رائے زادہ ہندوستان کے مشہور سنگر او پی نیئر کی پوتی ہے-

جموں کشمیر میں شہید مقبول شیروانی پر بن رہی ایک فلم کی شوٹنگ چل رہی ہے- فلم کی شوٹنگ کے لیے بالی ووڈ اداکارہ نہاریکا رائے زادہ بھی کشمیر میں ہے، شوٹنگ کے دوران نہاریکا سے ایک میڈیا ہاؤس نے بات کی، انہوں نے کشمیر اور وہاں گذار رہے اچھے وقت کے بارے میں معلومات دی-

 

وہی انہوں نے امریکہ سے ایکٹینگ کورس کیا، نہاریکا بے حد خوبصورت ہے اور وہ ان دنوں کشمیر میں فلم کی شوٹنگ کررہی ہے-

نہاریکا نے میڈیا سے بات چیت میں کہا، کشمیر بہت اچھا لگا اور لوگ کافی ملنسار ہے، کشمیر میں شوٹنگ کے لیے وہ کئی جگہوں پر گھوما اور بے حد خوش ہے-

اداکارہ جلد ہی اکشے کمار کے ساتھ فلم سوریا ونشی میں اہم رول میں نظر آئیں گی- فلم جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے-
روہت شیٹی نے فلم کو ڈائریکٹ کیا ہے- فلم کٹرینہ کیف، اکشے کمار، اجے دیوگن اور رنویر سنگھ اہم کردار میں ہے-

فلم سوریا ونشی ، اداکارہ نہاریکا کی زندگی کا بڑا پراجیکٹ ہے- اس سے پہلے وہ کئی بڑے ماڈلنگ شوز کا حصہ رہی ہے- انکے گلیمرس فوٹو شوٹ بھی زیر بحث رہے ہیں-

 

 اداکارہ نہاریکا رائے زادہ نے سال 2010 میں مس یو کے کا خطاب بھی جیتا ہے، اداکارہ کی زبان فرنچ ہے اسی وجہ سے نہاریکا نے فرنچ زبان میں ایک گانا بھی ریلیز کیا تھا-

اداکارہ نے کلاسیکل میوزک کی بھی تعلیم لی ہے۔

مسان ، بیبی ، ٹوٹل دھمال جیسی فلموں میں کام کرچکی ہے، مسان میں نہاریکا ٹرویلر گرل بنی تھی-

سال 2013 میں آئی بنگالی فلم داماڈول، سال 2014 میں ہندی فلم 2=5-6 میں پریا کا رول پلے کیا تو سال 2015 میں آئی ہندی فلم مسان میں ٹرویلر گرل کا کردار نبھایا-

 اداکارہ نہاریکا رائے زادہ نے سال 2015 میں الون، بیبی اور شارٹ فلم ایک کالی میں نظر آئی-