Type to search

اسپورٹس

رنوں کا پیچھا کرنے کے معاملے میں سچن سے تھوڑا بہتر ہیں ویراٹ : اے بی ڈیویلیئرز

اسپورٹس ڈسک،12مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈیویلیئرز کا اسکے ساتھ ہی ماننا ہے کہ کوہلی ہدف کا پچھا کرنے کے معاملے میں سچن تنڈولکر سے تھوڑا بہتر ہے، انہوں نے کہا، سچن ہم دونوں (اے بی ڈیویلیئرز اور کوہلی) کے لیے رول ماڈل رہے ہیں، اپنے زمانے میں انہوں نے جس طرح سے بلے بازی کی، انہوں نے جو کارنامے حاصل کیں، انہوں نے وہ سب کچھ کیا جو ہر کسی کے لیے شاندار مثال ہے-

زمبابوے کے سابق تیز گیند باز پومی مبانگوا کے ساتھ انسٹاگرام پر بات چیت کے دوران اے بی ڈیویلیئرز نے کہا، اور مجھے لگتا ہے کہ ویراٹ کوہلی بھی یہ کہیں گے کہ انہوں نے ہمارے لیے معیار طے کیے ہیں-

ساؤتھ افریقہ کے سابق کپتان نے کہا، لیکن میری نجی رائے ہے کہ ہف کا پچھا کرتے ہوئے میں نے جتنے بلے بازوں کو دیکھا ان میں ویراٹ بہترین ہے- سچن سبھی فارمیٹس اور ہر طرح کے حالات میں لاجواب تھے لیکن ہدف کا پچھا کرنے کے معاملے میں ویراٹ کا جواب نہیں-

Tags:

You Might also Like