Type to search

تلنگانہ

اپنی صحت کو لیکر کے ٹی آر نے دی صفائی، میں بالکل فٹ ہوں

حیدرآباد،12مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی آر ایس پارٹی کے ایگزیکٹو صدر اور ریاستی آئی ٹی اور سول انتظامیہ کے وزیر کے۔ تارک راما راؤ (کے ٹی آر) کی صحت کے بارے میں سوشل میڈیا پر کئی طرح کی خبریں آرہی ہے۔ کچھھ مداحوں نے پیر کو ٹویٹر پر لکھا ہے کہ کے ٹی آر پیر کو سریسلہ ضلع کے دورے کے دوران کچھ غیر آرام دہ نظر آئے۔ ایک نے لکھا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ چھیڑ چکے کے ٹی آر صحت کی وجہ سے تھوڑے پریشان دیکھے۔

اسی سلسلہ می کے ٹی آر نے اپنے صحت کو لیکر سوشل میڈیا پر آرہی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ بالکل صحت مند ہیں۔ حالانکہ انہوں نے کہا کہ وہ کافی وقت سے معمولی کولڈ الرجی سے متاثر ہیں، لیکن یہ انکے لیے کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔

کے ٹی آر نے اپنے مداحوں سے کہا، میرے صحت کو لیکر کوئی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور میرے سریسلہ دورے کے دوران اگر کسی کو پریشانی ہوئی ہو تو اسکے لیے معافی مانگتا ہوں۔

Tags:

You Might also Like