Type to search

اسپورٹس

اظہرالدین کے اس فیصلے نے بدل دی تھی سچن تندولکر کی زندگی

اسپورٹس ڈسک،27مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) 27مارچ 1994 کرکٹ کے لیے تاریخی دن ثابت ہوا ۔ 26 پہلے آج ہی کے دن ونڈے فارمیٹ نے ایک ایسا اوپنر پایا، جسے دنیا نے ماسٹر بلاسٹر کا نام دیا۔ جی ہاں، اس شخص کا نام سچن مہیش تندولکر ۔ ونڈے کیریئر کے 70 ویں میچ میں سچن کو اوپپنگ کاموقع ملا۔ جسکا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ اسکے بعد تو ایک کے بعد ایک ریکارڈ اپنے نام کرتے گئے۔

دراصل سچن کو ونڈے بین الاقوامی میچ میں ابتدائی بلے باز کے طور پر اتارنے کایہ فیصلہ ہندوستانی کپتان اظہرالدین کا تھا۔ 1994 کے نیوزی لینڈ دورے میں ٹیم انڈیا کے باقاعدہ اوپنر نوجوت سنگھ سدھو کی گردن میں پریشانی کی وجہ سے سچن سے انگیز کا آغاز کرایا گیا۔ سچن بھی یہی چاہتے تھے۔ اسکے لیے وہ کپتان اظہر الدین اور مینجر اجیت واڈیکر سے اپیل بھی کرچکے تھے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف چار ونڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ سے سچن نے پہلی بار اوپنیگ کی۔ آکلینڈ میں انہوں نے 49 گیندوں پر 82 رنوں کی زبردست انگیز کھیلی۔ جس میں انکے 15 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گیون لارسن اس میچ کو کبھی یاد نہیں کرنا چاہئے گا۔ سچن نے انکے پہلے ہی اوور میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا تھا۔ آخر کار دو اوور بعد ہی انہیں گیندبازی سے ہٹا لیا گیا۔ 143 رنوں کے ہدف کا پچھا کرتے ہوئے اس میچ کو ہندوستان نے سات وکٹ سے جیت لیا۔ سچن پلیئر آف دی میچ رہے۔ اظہر کا یہ فیصلہ کامیاب رہا۔

کپتان اظہر الدین نے ایک انٹرویو میں کہا تھائ میرے دماغ میں پہلے سے ہی تھا کہ سچن سے اووپنینگ کرایا جائے، پانچویں یا چھٹے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے اسے 5 یا 6 اوور ہی کھیلنے کو موقع ملتا تھا۔ میں نے سوچا سچن جیسے بلے باز کو نچلے حصہ میں اتار کر اسکا صحیح استعمال نہیں ہورہا ہے۔ اسی کے بعد میں نے اسے اوپن کرنے کو کہا۔

Tags:

You Might also Like