Type to search

فیشن

مانسا وارانسی نے وی ایل سی سی فیمینا مس انڈیا ورلڈ 2020 کا خطاب جیت لیا

مانسا وارانسی

حیدرآباد11فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان کو مس انڈیا 2020 مل گئی۔ اس بار یہ خطاب تلنگانہ کی 23 سالہ مانسا وارانسی کے سر سجا ہے- مس انڈیا وی ایل سی سی ٹاپ 3 ونر کا اعلان 10 فروری کو ہی انکے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دیا گیا ہے- معلوم ہو کہ اترپردیش کی مانیا سنگھ اور ہریانہ کی مینکا شیکھنڈ فرسٹ اور سکنڈ رنر اپ رہی-

سخت مقابلے بعد تلنگانہ کی مانسا وارانسی نے وی ایل سی سی فیمینا مس انڈیا ورلڈ 2020 کا تاج اپنے سر سجایا-

 

آپ کو بتادیں کہ ٹاپ 5 کی فہرست میں خوشی مشرا، مانیا سنگھ، مانسا، رتی ہلجی، اور مینکا شیکھنڈ کا نام شامل ہے- انکے درمیان تلنگانہ کی مانسا وارانسی نے بازی مار لی- جو نہ صرف خوبصورتی کی مالیکن ہے بلکہ وہ ایک ذہین اور نئی سوچ کی مالک بھی ہے-

اس بیوٹی پیجنٹ میں پورے ہندوستان سے الگ الگ عمر کی لڑکیوں نے حصہ لیا تھا، جس میں سے صرف 30 ہی پہلے کٹ میں جگہ بنا سکی- جسکے بعد ٹاپ 15 کے درمیان تاج کے لیے مقابلہ ہوا-

آپ کو بتادیں کہ مانسا تلنگانہ کی رہنے والی ہے اور انکی عمر 23 سال کی ہے- انہوں نے کمپیوٹر سائنس میں گریجویشن کیا ہے- اور پیشہ سے فنانشل ایکسچینج انفارمیشن انالیسٹ ہے، پڑھنے کا شوق اور کچھ الگ کرنے کی خواہش نے مانسا کو بیوٹی ورلڈ تک پہنچایا-

مانسا نے 8 سال تک بھرتناٹیم اور 4 سال تک کلاسیک میوزک سیکھا ہے- وہ اس سے پہلے مس تلنگانہ تھی- مس انڈیا بننے کے بعد سے مانسا کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

مانسا کے مطابق انہوں نے گذشتہ سال مس انڈیا بننے کا خواب دیکھا تھا اور اس خواب کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد شروع کردی-

فیمینا مس انڈیا 2020 کے گرانڈ فائنل کا انعقاد ممبئی میں چہارشنبہ کو ہوا تھا- اس ایونٹ میں وانی کپور، چترانگدا سنگھ، نیہا دھوپیا، اپراشکتی کھرانا او پلکیت سمراٹ سمیت کئی مشہور فلمی ستارے شامل ہوئے-

پلکیت سمراٹ اور چترانگدا اس فائنل ایونٹ میں پینلسٹ تھے تو وہیں اداکارہ وانی کپور بطور اسٹار پرفارمر کے طور لوگوں کے سامنے پیش ہوئی- تو وہی اس ایونٹ کا اپراشکتی کھرانا نے ہوسٹ کیا-

کورونا کی وجہ سے مس انڈیا آرگانئزیشن نے ورچوئل پیجنٹ کا انعقاد کیا تھا- اسکا فائنل ممبئی کے حیات ریجنسی ہوٹل میں ہوا تھا-

Tags:

You Might also Like