Type to search

ٹی وی اور فلم

شرلین چوپڑا برتھ ڈے اسپیشل: اپنے بولڈ انداز اور کمنٹس سے سرخیوں میں رہتی ہے

شرلین چوپڑا

فلمی ڈسک، 11 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ میں جب بولڈ اداکاراؤں کی بات کی جاتی ہے تو شرلین چوپڑا کا نام اس فہرست میں ہمیشہ موجود ہوتا ہے اور آج وہ اپنی 37ویں سالگرہ منارہی ہے-

شرلین کا رشتہ ہمیشہ تنازعات سے رہا ہے- انکے کئی بیان اتنے متنازعہ تھے کہ جس سے پورے ملک میں تہلکہ مچ گیا تھا- اداکارہ کے فینس انہیں شرلین کے نام سے جانتے ہیں- لیکن رپورٹس کے مطابق شرلین کا اصل نام مونا چوپڑا ہے- فلم انڈسٹری میں آنے کے بعد اپنا نام بدل لیا تھا۔ شرلین چوپڑا اکلوتی ایسی اداکارہ ہے۔

شرلین چوپڑا کی پیدائش حیدرآباد کے ایک عیسائی گھرانے میں ہوئی- انکے والد کا نام جارج امیتابھ چوپڑا اور والدہ کا سوسان چوپڑا ہے- انکی بہن شرلون چوپڑا (اینکر اور وی جے) ہے جبکہ بھائی امیتابھ چوپڑا ہے-

شیرلن چوپڑا ایک فلم اداکارہ اور ماڈل ہیں جو بالی ووڈ میں اپنے کام کے لئے مشہور ہیں۔ شرلین ایک اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک فلم کی ہدایتکاری بھی کرچکی ہیں۔

شرلین چوپڑا جولائی 2012 میں پہلی بار بحث میں اس وقت آئی تھی جب انہوں نے پلے بوائے میگزین کے لیے نیوڈ پوز دیا تھا- شرلین پہلی ہندوستانی خاتون تھی جنہوں نے پلے بوائے کے لیے نیوڈ فوٹو شوٹ کروایا تھا- اس فوٹو شوٹ کے ذریعہ شرلین نے سب کی توجہ اپنی طرف کھنچی تھی اور راتوں رات شرلین سرخیوں میں آگئی-

اسکے بعد انہیں ایم ٹی وی اسپلٹ ولا کے چھٹے شو کو ہوسٹ کرنے کے لیے منتخب کیا گیا۔

کچھ لوگ شرلین کو لیسبین بھی مانتے ہیں، شرلین نے خود کے خواتین کی طرف راغب ہونے کو لیکر بڑا خلاصہ کیا تھا- انہوں نے کہا تھا، میں ودیا بالن کے ساتھ سین کرنا چاہتی ہوں- میں انکی دیوانی ہوں-

انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات سال 2005 میں ریلیز ہوئی فلم ٹائم پاس سے کی۔ اسکے علاوہ شرلین ڈائریکٹر روپیش پال کی انگریزی فلم کاماسترا 3ڈی کی بھی اداکارہ رہ چکی ہے۔

شرلین ‘کاماسوتر 3ڈی’ فلم کرنے کو لیکر سرخیوں میں آگئی تھی مگر یہ فلم پوری بن نہیں پائی- کافی لمبے وقت تک تنازعات میں بھی رہی-

ڈدسمبر 2013 میں ، انہوں نے “بیڈ گرل” کے عنوان سے اپنا میوزک ریلیز کیا۔ شرلین سال 2009 میں ریالٹی شو بگ باس کا حصہ رہ چکی ہے۔ وہ بگ باس کے گھر سے 27 دن میں باہر ہوئی۔

شرلین چوپڑا کے والد ایک عیسائی ہیں اور پیشے سے ڈاکٹر ہیں اور والدہ ایک مسلم ہے۔

شرلین نے سکندرآباد کے اسٹانلی گرلز ہائی اسکول اور سینٹ اینس کالج فار ویمن سے پڑھائی کی۔ انہوں نے سال 1999 میں مس آندھرا کا تاج پہنا۔

چوپڑا نے اپنے ابتدائی ایکٹینگ کیریئر میں بالی ووڈ کے چند فلموں میں کام کیا۔ جس میں ٹائم پاس، ریڈ سواستیک اور گیم جیسی فلمیں شامل ہے۔ انہوں نے تیلگو فلم ’اے فلم بائی اروند‘ سے تیلگو فلموں میں ڈیبیو کیا۔

انہوں نے سال 2002 میں تیلگو فلم ویندی مابو میں دیویا کا رول نبھایا۔

اور تامل رومانس فلم یونیورسٹی میں کام کیا، فلم میں جیون اور غزالہ لیڈ رول میں تھے۔ فلم باکس پر ناکامیاب رہی، اور اسی سال انہوں نے انگریزی فلم بیپیر میں انڈین نینی کا کردار نبھایا۔

سال 2005 میں انہوں نے تیلگو مسٹری تھریلر فلم ’اے فلم بائی اروند‘ میں انہوں نے نروپاما کا کردار نبھایا تھا، یہ انکی تیلگو ڈیبیو فلم تھی۔ فلم کو شیکھر سوری نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

سال 2005 میں انہوں نے فلم ٹائم پاس میں انہوں نے جینی کا کردار ادا کیا تھا، فلم کو چندر مشرا نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

اسی سال انہوں نے رومانٹک ڈرامہ فلم دوستی: فرینڈز فار ایور میں لینا بھروچہ کا رول نبھایا۔ فلم کو سنیل درشن نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم میں بابی دیول اور اکشے کمار لیڈ رول میں تھے۔ سپورٹنگ رول میں لارا دتہ اور کرینہ کپور نظر آئے۔

شرلین نے سال 2006 میں آئی اڈلٹ ڈرامہ فلم جوانی دیوانی میں مونا کے کردار میں نظر آئی۔ فلم کو منیش شرما نے ڈائریکٹ کیا تھا، اور فلم میں عمران ہاشمی، سلینا جیٹلی، ہرشیتا بھٹ، جیسے فنکاروں نے کام کیا تھا۔ یہ فلم سال کی پہلی فلاپ فلم رہی۔

اسی سال انہوں نے تیلگو فلم ’سمتھینگ اسپیشل‘ میں مونا رول ادا کیا، فلم کو سرینواس نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

شرلین نے سال 2006 میں آئی نوٹی بوائے میں سونیا کا کردار نبھایا۔ فلم کو ٹی۔ایل۔وی۔ پرساد نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم میں شرلین کے علاوہ راہل رائے، بابی ڈارلینگ جیسے فنکاروں نے کام کیا تھا۔

سال 2007 میں آئی فلم گیم میں شرلین نے ٹنا کا کردار نبھایا۔ فلم کو شیورام یادو نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم انکے علاوہ مکیش تیواری، پرشانت نارائن نظر آئے۔

اسی سال شرلین چوپڑا نے رومانٹک تھریل فلم رقیب میں کام کیا جسے انوراگ سنگھ نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم میں شرمن جوشی، جمی شیرگل، راہل کھنہ اور تنوشری دتہ نے کام کیا تھا۔

شرلین چوپڑا نے سائیکولوجیکل تھریلر فلم ریڈ سواستیک میں انامیکا کا کردار نبھایا تھا۔ فلم کو ونود پانڈے نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم میں شرلین کے علاوہ ہرش چھایہ، دپیکشا، شنایا شاہ جیسے فنکار نظر آئے۔

سال 2009 میں آئی اسپورٹس فلم دل بولے ہڑیپا میں انہوں نے سونیا سلوجا کا کردار نبھایا۔ فلم کو انوراگ سنگھ نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ اور فلم میں رانی مکھرجی، اور شاہد کپور لیڈ رول میں تھے۔ اور سپورٹنگ رول میں انوپم کھیر، دلپ تاحل، راکھی ساونت اور شرلین تھے۔

انہوں نے کاماسوترا 3ڈی میں کاما دیوی کا رول نبھایا۔ یہ فلم مکمل نہیں ہوئی۔ اس فلم کو روپیش پول نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس فلم کا اعلان کانس فلم فیسٹیول 2012 میں ہوا تھا۔

سال 2016 میں آئی کرائم تھریلر فلم وجہ تم ہو ، میں انہوں نے ’دل میں چھپا لونگا‘ گانے میں آئٹم نمبر کیا تھا۔

اسکے علاوہ سال 2017 میں شارٹ فلم مایا اور 2018 میں چمیلی میں کام کیا۔

شرلین چوپڑا پلاسٹک سرجری کرانے کو لیکر بھی پھنس گئی تھی- انکی پہلے اور ابھی کی تصویروں میں صاف فرق دیکھا جاسکتا ہے- لیکن شرلین نے سرجری کی بات سے صاف انکار کردیا تھا-

شرلین چوپڑا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ اپنے فینس کے لیے اپنی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہے۔ شرلین اکثر بولڈ فوٹوز اورکمنٹس کی وجہ سے سرخیوں میں رہ چکی ہے۔ حالانکہ پچھلے کافی وقت سے شرلین فلموں میں نظر نہیں آئی ہے۔

Tags:

You Might also Like