Type to search

تلنگانہ

حیدرآباد کی نئی میئر بنی گدوال وجئے لکشمی ، اور ڈپٹی میئر بنی سری لتا

میئر گدوال وجئے لکشمی

حیدرآباد،11 فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے نئے کارپوریٹرز نے آج حلف لیا اور اب میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب بھی مکمل ہوچکا ہے۔

ٹی آر ایس کی میئر عہدے کی امیدوار بنجارہ ہلز کی کارپوریٹر گدوال وجئے لکشمی نے میئر کا انتحاب جیت لیا ہے اور اب وہ حیدرآباد کی نئی میئر بن گئی ہے- بتادیں کہ مئیر کا عہدہ خاتون کیلئے محفوظ ہے۔

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے۔ چندر شیکھر راؤ نے جی ایچ ایم سی کے نئے میئر اور ڈپٹی میئر سمیت تمام ٹی آر ایس کارپوریٹرز سے حیدرآباد کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے کا مطالبہ کیا- انہوں نے کہا کہ حیدرآباد عالمی سطح پر منی انڈیا کے طور پر ابھر رہا ہے- سی ایم نے اس موقع پر سبھی کو مبارکباد دی-

انہوں نے جنہوں نے بی جے پی امیدوار رادھاریڈی کو شکست دی۔ ساتھ ہی ٹی آر ایس کی ڈپٹی میئر عہدے کی امیدوار موتے سری لتا شوبھن ریڈی ڈپٹی میئر بنی ہے- ڈپٹی مئیر بننے والی سری لتا تارناکہ ڈیویژن کی نمائندگی کرتی ہیں۔ ان کی عمر 49برس ہے اور ان کے شوہر ایم شوبھن ریڈی ہیں۔ انہیں دو بچے ہیں۔

وجئے لکشمی ، ٹی آرایس کے رکن راجیہ سبھا کے کیشور راو کی دختر ہیں جو بنجاراہلز ڈیویثرن کی نمائندگی کرتی ہیں۔ وجئے لکشمی بنجاراہلز سے ٹی آرایس کی کارپوریٹر ہیں جو بی اے ایل ایل بی کی ڈگری رکھتی ہیں۔ ان کی شادی 18سال پہلے بابی ریڈی سے ہوئی تھی۔

بنجارہ ہلز کی کارپوریٹر کے طور پر دوسری بار جتنے والی وجئے لکشمی پچھلے دو یا تین دنوں سے سوشل میڈیا پر میئر کے طور پر بنی ہوئی تھی- ساتھ ہی صبح وزیر کے ٹی آر نے جمعرات کی صبح تلنگانہ بھون میں منعقد میٹنگ میں انکی امیدواری کو حتمی شکل دی تھی، ایم آئی ایم نے ٹی آر ایس کو مدد دی اور ٹی آر ایس کے امیدوار جیت گئے-

روڈ نمبر 12 پر واقع انکے گھر کے سامنے جوش کا ماحول دیکھا گیا-

کیشو راؤ کی بیٹی وجئے لکشمی کا بچپن اور پڑھائی پوری حیدرآباد میں ہوئی- ہولی میری اسکول میں دسویں پاس کرنے کے بعد انہوں نے ریڈی ویمن کالج میں پڑھائی کی- اسکے بعد بھارتی ودیا بھون میں انہوں نے جنرلزم کی پڑھائی کی- اسکے بعد سلطان العلوم لاء کالج سے ایل ایل بی کی پڑھائی پوری کی-

وجئے لکشمی کی شادی بابی ریڈی کے ساتھ ہوئی- شادی کے بعد وہ امریکہ چلی گئی اور قریب 18 سال تک وہ وہی رہی- وہاں انہوں نے امریکہ کے پانچ سب سے بڑی یونیورسٹیوں میں سے ایک ناتھ کیرولینا یونیورسٹی میں کارڈیالوجی شعبہ میں ریسرچ اسسٹنٹ کے طور پر کام کیا- اور سال 2007 میں ہندوستان واپس ہوئی- اور وجئے لکشمی نے والد کا ساتھ دینے امریکہ کی شہریت چھوڑ دی-

سال 2016 میں وجئے لکشمی نے پہلی بار ٹی آر ایس کی ٹکٹ پر بنجارہ ہلز کی کارپوریٹر کے طور پر بڑی جیت درج کی- تب سے وہ بنجارہ ہلز ڈیویژن کی ترقی کے لیے کام کررہی ہے-

غور طلب ہے کہ اس وقت تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے 56 ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 48 ، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے 44 اور کانگریس کے 2 کارپوریٹرس نے کامیابی حاصل کی ہے۔