Type to search

فیشن

مس ورلڈ 2021 ملتوی، بھارت کی مانسا وارانسی سمیت 17 افراد کورونا سے متاثر

مانسا وارانسی

فیشن ڈسک، 18 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اومیکرون کے خطرے کے درمیان، کورونا وائرس کی وبا نے پھر سے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ کورونا کے کیس بڑھنے کی وجہ سے مس ورلڈ 2021 کا مقابلہ آگے بڑھا دیا گیا ہے۔

اس مقابلہ میں حصہ لینے والے کنٹیسٹنٹ کورونا مثبت پائے جانے کے بعد مس ورلڈ 2021 کے فائنل کو ملتوی کردیا گیا ہے-

ایونٹ کے شروع ہونے سے کچھ گھنٹوں پہلے جمعرات کو اسکا اعلان کیا گیا- فی الحال کنٹیسٹنٹ کو پورٹو ریکو میں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، جہاں فائنل ہونے والا تھا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Miss World (@missworld)

 

ایک آفیشل بیان میں کہا گیا ، کنٹیسٹنٹ کے درمیان کورونا کے بڑھتے کیسوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مس ورلڈ آرگنائزیشن نے مس ​​ورلڈ کا فائنل ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سترہ 17 مقابلہ کرنے والوں اور اسٹاف ممبرس کے کورونا مثبت آنے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ متاثر ہونے والوں میں ہندوستان کی مانسا وارانسی بھی شامل ہے- جنہوں نے مس انڈیا ورلڈ 2020 کا خطاب اپنے نام کیا تھا اور بین الاقوامی بیوٹی مقابلہ مس ورلڈ 2021 میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔

مس انڈیا آرگنائزیشن نے اپنے آفیشل پیج پر کہا، “ہمیں یقین نہیں ہو رہا ہے کہ وہ (مانسا) اپنی محنت اور لگن کے باوجود عالمی سطح پر اپنا جلوہ نہیں بکھر سکیں گی، حالانکہ انکی حفاظت ہمارے لیے ب سے اہم ہے-

مس ورلڈ آرگنائزیشن نے کہا کہ وائرولوجسٹ اور طبی ماہرین کے ساتھ میٹنگ کے بعد مقابلے کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریلیز میں کہا، آج صبح اور مثبت کیس آنے کے بعد صحت کے حکام اور ماہرین کے ساتھ مشاورت کے بعد ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا گیا-

صحت کے حکام سے کلیئرنس ملنے کے بعد مقابلہ کرنے والوں کو گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

مانسا وارانسی

منسا وارانسی کی پیدائش 21 مارچ 1997 کو حیدرآباد کے ایک تیلگو گھرانے میں ہوئی۔ انکے والد کا نام روی شنکر اور شیلجا ہے۔

وہ اپنے والد کے کام کی وجہ سے کم عمر میں ہی ملائیشیا شفٹ ہوگئیں اور گلوبل انڈین انٹرنیشنل اسکول میں تعلیم حاصل کی اور وہیں سے اپنا گریڈ 10 مکمل کیا۔ اسکے ہندوستان واپس ہوئی، پھر اپنا انٹرمیڈیٹ مکمل کیا، اسکے بعد حیدرآباد میں واقع واسوی کالج آف انجینئرنگ سے کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کی۔

بتادیں کہ مانسا تلنگانہ کی رہنے والی ہے اور انکی عمر 23 سال کی ہے- انہوں نے کمپیوٹر سائنس میں گریجویشن کیا ہے- اور پیشہ سے فنانشل ایکسچینج انفارمیشن انالیسٹ ہے، پڑھنے کا شوق اور کچھ الگ کرنے کی خواہش نے مانسا کو بیوٹی ورلڈ تک پہنچایا-

تلنگانہ کی مانسا وارانسی نے وی ایل سی سی فیمینا مس انڈیا ورلڈ 2020 کا تاج اپنے سر سجایا-

آپ کو بتادیں کہ ٹاپ 5 کی فہرست میں خوشی مشرا، مانیا سنگھ، مانسا، رتی ہلجی، اور مینکا شیکھنڈ کا نام شامل ہے- انکے درمیان تلنگانہ کی مانسا وارانسی نے بازی مار لی-

Tags:

You Might also Like