Type to search

ٹیکنالوجی

ہواوے واچ جی ٹی 2 ای اسمارٹ واچ کی فروخت شروع

ہواوے واچ جی ٹی

ٹیکنالوجی ڈسک،23مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چینی ٹیک کمپنی ہواوے کی طرف سے گذشتہ دنوں ہواوے واچ جی ٹی 2ای ہندوستان میں لانچ کی گئی تھی اور اب اسکی سیل بھی شروع ہوگئی ہے۔

دو دن لمبا بیٹری بیک اپ 8 آوٹ ڈور ایکٹیویٹی موڈ اور 15 ورک آوٹ موڈ آفر کرنے والی اس اسمارٹ واچ کو مقبول شاپنگ سائٹس فلپ کارٹ اور ایمیزون دونوں سے خدیدا جاسکے گا۔ اس واچ کو خریدنے پر کئی آفرس بھی کمپنی کی طرف سے دیئے جارہے ہیں۔

ہواوے کمپنی اس سے پہلے کئی اسمارٹ فون پیش کرچکا اور ہواوے نے واچ پیش کی ہے۔  ہواوے سے پہلے کئی کمپنیوں اسمارٹ واچ پیش کرچکے ہیں۔

قیمت اور آفرس
نئی ہواوے واچ جی ٹی 2ای کی قیمت ہندوستان میں 11990 روپے رکھی گئی ہے۔ اس اسمارٹ واچ کو بلیک، ریڈ اور گرین کلر میں خریدا جاسکتا ہے۔ ایچ ایس بی سی بینک کیش بیک کارڈ سے پیمنٹ کرنے پر صارفین کو 5فیصد ڈسکاؤٹ مل رہا ہے۔ وہی ایمیزون پے یو پی آئی سے پیمنٹ کرنے پر 50 روپے کا کیش بیک آفر کیا جارہا ہے۔

زبرست فیچرس اور اسپسیفیکیشن
اسمارٹ واچ میں کمپنی نے ضروری ہیلتھ پیرا میٹر میزرینگ ایپلیکیشن بلڈ آکسیجن سیچوریشن (ایس پی او 2) مانیٹرنگ فیچر بھی دیا گیا ہے۔ اس میں 100 ورک آوٹ موڈس دیئے گئے ہیں۔ جن میں سے 15 پروفیشنل ورک آوٹ موڈ ہیں۔ ان 15 موڈس میں 8 آوٹ ڈور ایکٹیویٹی اور 7 ان ڈور بھی شامل ہے۔

ہواوے واچ جی ٹی 2ای میں ریٹینا ریزولوشن سپورٹ کے ساتھ 1.39 انچ کا امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ اسکی مدد سے تیز دھوپ میں بھی ڈسپلے کو صاف دیکھا جاسکے گا۔ اس میں ہواوے کا پاورفل کیرین اے 1 چپ سیٹ دیا گیا ہے۔ 4جی انٹرنل اسٹوریج آفر کرنے والے اس ویئریبل میں سلیپ مانیٹرینگ ، ہارٹ ریٹ، مانیٹر اور اسٹرس لیول مانیٹر کرنے کا بھی آپشن دیا گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like