Type to search

قومی

کورونا بحران میں ان خاندانوں کو 6 مہینے تک دیئے جائیں 7500 روپے

نئی دہلی،23مئی (کانگریس سمیت 22اپوزیشن جماعتوں نے جمعہ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے میٹنگ کرکے کورونا وائرس وبا کی درمیان مہاجر مزدوروں کی حالت اور موجودہ بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے قدموں پر بات چیت کی۔ ساتھ ہی 11نکاتی مانگیں حکومت کے سامنے رکھی گئی ہے۔

اس میٹنگ میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے علاوہ کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل، غلام نبی آزاد، وینوگوپال، سابقہ وزیر اعظم اور جے ڈی (ایس) رہنما ایچ ڈی دیو دیو گوڈا ، شرد پوار اور نیشلسٹ کانگریس پارٹی کے پرفل پٹیل نے ترنمول کانگریس سے ممتا بنرجی اور ڈریک اوبرائن ، شیوسینا سے ادھو ٹھاکرے اور سنجے راوت اور ڈی ایم کے سے ایم کے اسٹالن کی شامل ہوئے۔ سی پی آئی-ایم کے سیتارام یچوری ، جے ایم ایم کے ہیمنت سورین ، ڈی راجہ ، ڈیموکریٹک جنتا دل کے شرد یادو ، نیشنل کانفرنس کے عمر عبداللہ ، آر جے ڈی کے تیجسوی یادو اور منوج جھا ، آر ایل ڈی کے جینت چودھری اور کئی رہنما اس میٹنگ میں شرکت کی۔

 سونیا گاندھی کی میٹنگ میں 22 فریقوں سے 11 مطالبات میں سے چند اس طرح ہیں۔

انکم ٹیکس سے باہر کے تمام کنبے کو چھ ماہ کے لئے 7500 روپے ماہانہ دیئے جائیں۔
دس ہزار روپے فوری طور پر دیئے جائیں اور باقی پانچ ماہ میں دیئے جائیں۔
سبھی ضرورت مند لوگوں کو اگلے چھ ماہ کے لئے 10 کلوگرام اناج ہر مہینے دیا جائے۔
اس کے ساتھ ہی ، منریگا کے تحت کام کاج کے دنوں کو 150 سے بڑھا کر 200 دن کیا ۔مہاجر مزدوروں کو انکے گھر بھیجنے کے لیے مفت نقل و حمل کی خدمات فراہم کی جائے۔
اس طرح کے کئی مطالبات کیے گئے۔

Tags:

You Might also Like