Type to search

ٹیکنالوجی

بوٹ ایکسپلورر اسمارٹ واچ 2999 روپے میں لانچ

بوٹ ایکسپلورر

بوٹ ایکسپلورر کی قیمت 2999 روپے
ہندوستان میں نئی اسمارٹ واچ بوٹ ایکسپلورر لانچ
ان بلٹ جی پی ایس سے لائف اسٹائل کو ایکٹیو بنانے میں مددگار


ٹیکنالوجی ڈسک،18 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسمارٹ آلات بنانے والی کمپنی بوٹ نے ہندوستان میں نئی اسمارٹ واچ بوٹ ایکسپلورر کو لانچ کردیا ہے۔ ٹیک کمپنی بوٹ نے ژیوامی ، اوپو اور زیبرونکس جیسی کمپنیوں کو ٹکر دینے کے لیے ہندوستانی بازار میں نئی اسمارٹ واچ لانچ کی ہے۔

ساتھ ہی اس میں 5 اے ٹی ایم واٹر رسسٹنٹس بھی دیا گیا ہے۔ کمپنی کی دوسری واچ کی طرح ایکسپلورر کو بھی کفایتی قیمت پر لایا گیا ہے۔

بوٹ ایکسپلورر ایک ان بلڈ جی پی ایس سے روزآنہ کی لائف اسٹائل کو ایکٹیو بنانے میں مدد کرتا ہے اور 24-7 ہارٹ ریٹ ٹریکر کے ذریعہ روزآنہ کی ایکٹیویٹی کو ٹریک کرتا ہے۔

گراہک اسے فلپ کارٹ اور کمپنی کی ویب سائٹ سے خرید سکتے ہیں۔ اس میں ایک سال کی وارنٹی بھی گراہکوں کو ملے گی۔ یہ کمپنی کے واچ لائن اپ میں بوٹ اسٹروم، بوٹ انجیما اور بوٹ واچ فلیش کے بعد چوتھی واچ ہے۔

بوٹ ایکسپلورر میں اسکوائر شیپ والا ڈسپلے اور اسکین فرینڈلی سیلیکون اسٹرپ دیا گیا ہے۔ اس واچ میں کئی ہیلتھ ٹریکینگ سینسرس دیئے گئے ہیں اور اسٹرپ کے لیے گراہکوں کو تین کلر کے آپشن بھی ملیں گے۔ یہ آپشن پچ بلیک، اورینج فیوژن، اور گرے کلر شامل ہے۔

اسمارٹ واچ کے فیچرس اور اسپیسیفیکیشن

اس میں 240-240پکسلز ریزولوشن کے ساتھ 1.3 انچ کلر ٹچ اسکرین ڈسپلے دیا گیا ہے۔
ڈیوائس کی یو ایس پی یہ ہے کہ اس میں بلٹ۔ان جی پی ایس فیچر دیا گیا ہے۔
اس واچ کے لیے الگ الگ واچ فیسیس بھی ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔
رننگ، واکنگ یا سائیکلنگ کے دوران راستہ اور فاصلہ میں مدد کرتا ہے۔
بلٹ۔ان اسمارٹ ایکٹیویٹی ٹریکر روزآنہ کیلوری برن کرنے کے ساتھ ساتھ اسٹیپ اور فاصلہ کو ریکارڈ کرتا ہے۔
اسمارٹ واچ میں 8 ایکٹیو اسپورٹس موڈ دیئے گئے ہیں۔
آوٹ ڈور، انڈور رن، آوٹ ڈور واک، آوٹ ڈور سائیکلنگ، انڈور سائیکلنگ، پول سوئمنگ، اوپن واٹر سوئم اور فیٹنس شامل ہے۔
کمپنی کے دعوی کے مطابق اس واچ کو سنگل چارج میں 7دن تک چلایا جاسکتا ہے۔
اس واچ میں 5اے ٹی ایم واٹر رسسٹنٹس، بلوٹوتھ 4.2
بلوٹوتھ کا رینج 10 میٹر
واچ کی بیٹری 210 ایم اے ایچ، ورکنگ ٹائم 10-7 دن، واچ کی باڈی میٹل سے بنی ہے۔
جی پی ایس سینسر ۔ یو بی ایکس۔ایم8230سی ٹی
نوٹیفیکیشن الرٹ، میوزک کنٹرول، کال الرٹ،
یہ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں کے ساتھ کام کرتا ہے۔
اس میں ایس پی او2 سینسر موجود نہیں ہے۔
بوٹ ایکسپلورر میں بلٹ۔ان لائیو موسم کی معلومات والا فیچر ہے۔
واچ پہننے والے شخص کو تازہ ترین موسم کی معلومات ملے گی۔
بوٹ ایکسپلورر اسمارٹ واچ کے ذریعہ میوزک پلے بیک کنٹرول ، نوٹیفکیشن الرٹس اور فاؤنڈ مائی فون ، ٹائمر ، الارم ، جیسے دیگر کیوریٹیڈ کنٹرول یوزرس کی کلائی پر ملیں گے۔
اسمارٹ واچ کو پسینے، پانی اور دھول۔ مٹی سے کوئی نقصان نہیں ہوتا ہے۔
بوٹ ایکسپلورر مارکٹ میں 2999 روپے کی شروعاتی قیمت پر دستیاب ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *