Type to search

ٹیکنالوجی

زیبرونکس کی اسمارٹ فٹنس واچ زیب۔فٹ4220سی ایچ ہندوستان میں لانچ

زیبرونکس زیب فٹ4220سی ایچ

کالنگ ۔ میسجنگ سمیت کئی شاندار فیچرس

قیمت 3999 روپے

واچ میں 220ایم اے ایچ کی بیٹری


ٹیکنالوجی ڈسک، 18 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) الیکٹرانک کمپنی زیبرونکس نے ہندوستانی مارکٹ میں اپنی نئی اسمارٹ واچ زیبرونکس زیب۔فٹ4220سی ایچ کو لانچ کردیا ہے۔ اس واچ کی قیمت 3999 روپے ہے، اسکی فروخت ایمیزون انڈیا سے ہورہی ہے۔ واچ کو تین کلرس بلیک، سلور اور کیڈٹ گرے میں پیش کیا گیا ہے۔

واچ میں 7 اسپورٹس موڈ دیئے گئے ہیں۔ واچ میں کلر ڈسپلے دیا گیا ہے۔ واچ میں سائیڈ میں دو فیزیکل بٹن بھی ہیں۔

واچ کا ڈائل راؤنڈ شیپ (گول شکل) میں دیا گیا ہے۔

زیبرونکس زیب فٹ4220سی ایچ اسمارٹ واچ ہندوستان میں چہارشنبہ کو16 جون کو لانچ ہوئی۔
یہ واچ ایک ایسی کالنگ فیچر کے ساتھ لانچ کی گئی ہے جس سے آپ سیدھے اپنی کلائی سے ہی کال کو ڈائل یا ریسو کرسکیں گے۔
یہ ایک بلٹ ان مائیک اور اسپیکر کے ساتھ آتی ہے۔ جس سے کہ اس میں کالنگ فیچر کام کرپاتی ہے۔
اس میں کئی سارے ہیلتھ ٹریکینگ فیچر بھی ہیں جن میں بلڈ آکسیجن لیول سیچوریشن (ایس پی او 2) بلڈ پریشر اور ہارٹ ریٹ مانیٹرینگ دیا گیا ہے۔

 

زیبرونکس زیب۔فٹ4220سی ایچ اسمارٹ واچ کی قیمت
آپ اس واچ کو ایمیزون انڈیا سے خرید سکتے ہیں۔ زیبرونکس زیب۔فٹ کو 3999 روپے میں ہندوستان میں پیش کیا گیا، میچنگ اسٹرپ کے ساتھ تین کلر میں دستیاب ہے۔
وائٹ اسٹرپ کے ساتھ سلور کلر، میچنگ اسٹرپ کے ساتھ بلیک کلر اور میچنگ اسٹرپ کے ساتھ کیڈٹ گرے کلر میں دستیاب ہے۔

زیبرونکس زیب۔فٹ4220سی ایچ اسمارٹ واچ کے فیچرس
اسمارٹ واچ میں 1.2 ان کا کپیسیٹیو ٹچ ٹی ایف ٹی کلر ڈسپلے
کالس، اور ڈائل پیڈ کو استعمال کرسکتے ہیں۔
واچ سے ہی کال کرنے کی سہولت
بلوٹوتھ کے ذریعہ واچ کنیکٹیویٹی
کالر آئی ڈی بھی موجود
کال ریجیکٹ فیچر
اسمارٹ واچ میں 7 اسپورٹس موڈ
واکینگ ، رننگ ، اسکیپنگ ، باسکٹ بال ، بیڈمنٹن ، اور سائیکلنگ
بلڈ پریشر ، ہارٹ ریٹ اور ایس پی او 2 لیول کی سہولت
کیلوری کی مقدار ، نیند  اور فاصلے کو ٹریک کرنے کی سہولت
واچ میں 100 سے زیادہ کسٹامئز واچ فیس
کال ، ایس ایم ایس اور تھرڈ پارٹی ایپ میسج نوٹیفیکیشن
برائٹنس ایڈجسٹمنٹ
موسم کا حال ، اسٹاپ واچ
واٹر ریمائنڈر
بلوٹوتھ وی5.0 اور وی3.0
واچ کا وزن 60گرام
واچ میں آئی پی67 سرٹیفیکیشن
دھول اور پانی سے حفاظت
الارم ، بیچینی یاد دہانی
میوزک کنٹرول اور ریموٹ کیمرا شٹر
زیب۔فٹ20 ایپ کے ذریعہ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں سے جڑنے کی سہولت
واچ میں 220ایم اے ایچ کی بیٹری
دعوی کے مطابق واچ 30 دن کا اسٹینڈ بائی ٹائم
واچ 2 گھنٹے میں پوری چارج ہوجاتی ہے۔

Tags:

You Might also Like