Type to search

اسپورٹس

نیتو گھنگھاس نے عالمی باکسنگ میں جیتا طلائی تمغہ

گھنگھاس

یہ کارنامہ انجام دینے والی چھٹی ہندوستانی


سپورٹس ڈیسک / ٢٥ مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام ) ہندوستان کی نیتو گھنگھاس نے ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ کے فائنل میں منگولیا کی لو شا ئیخان التانسینٹنگ کو 48 کلوگرام وزن کے زمرے میں 5-0 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔ نیتو گزشتہ سال کامن ویلتھ گیمز کی گولڈ میڈلسٹ بھی تھیں۔ اور اب انہوں نے دنیا کے بہترین اسٹیج پر بھی اپنی طاقت کا لوہا منوایا ہے۔

 

ہندوستانی شائقین سے کھچا کھچ کے کے ڈی جاد ھو ہال میں کھیلے گئے ٹائٹل میچ میں نیتو نے التانسینٹنگ کو 5-0 سے ہرانے کے لیے زبر دست کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔

اس جیت کے ساتھ نیتو گھنگھاس عالمی چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے والی چھٹی ہندوستانی باکسر بن گئی ہیں۔ سیمی فائنل میچ میں نیتو نے قازقستان کی ایلوا بالکی بیناوو کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی-

نیتو سے ہندوستان کے لیے ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں میری کوم، سریتا دیوی، جینی آر- لیکھا کسی اور نکہت زرین نے گولڈ میڈل جیت چکی ہے۔ جہاں باقی باکسرز نے ایک ایک بار گولڈ میڈل پر قبضہ کیا ہے وہیں میری کوم نے عالمی سطح پر چھ بار گولڈ میڈل جیتا ہے-

نیتو گھنگھاس ، جو گزشتہ سال کوارٹر فائنل میں باہر ہو گئی تھیں، نے اس بار طلائی تمغہ جیتنے کے لیے شاندار اور مضبوط شروعات کی اور مکے کے شاندار امتزاج سے منگولیا کے باکسر کو دنگ کر دیا۔