Type to search

ٹی وی اور فلم

سلمان کی فلم انتم میں نظر آئیں گی ساؤتھ اداکارہ پرگیہ جیسوال

اداکارہ پرگیہ جیسوال

فلمی ڈسک، 29 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر سلمان خان کی فلم انتم: دی فائنل ٹروتھ اس سال عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے- فلم میں ساؤتھ کی اداکارہ پرگیہ جیسوال بھی نظر آنے والی ہے۔

فلم میں سلمان خان کے علاوہ ایوشمان کھرانہ اور پرگیہ جیسوال بھی اہم رول میں ہے- فلم انتم میں سلمان خان کی کو-اسٹار پرگیا جیسوال کا نام آتے ہی فلم کو لیکر فینس کا جوش کافی بڑھ گیا ہے-

پرگیہ جیسوال کی 21 جنوری 1991 کو مدھیہ پردیش کے جبل پور میں پیدا ہوئی اور وہیں پرورش پائی۔ پرگیہ نے پونے کے سمبیوسس لاء اسکول میں اپنی تعلیم مکمل کی۔

کالج کے شروعاتی دنوں میں پرگیہ نے بیوٹی کنٹیسٹ کے کئی مقابلوں میں حصہ لیا اور ماڈل بن گئیں۔

پرگیہ ساؤتھ انڈیا شاپنگ مال کی برانڈ ایمبسیڈر بھی ہے-

اداکارہ پرگیہ جیسوال نے مختلف مشہور برانڈز کے لیے کام کیا جیسے ڈوو شیمپو ، فیشن ایٹ بگ بازار، ملینیم ہائپر مارکیٹ فار دبئی اور یو اے ای، ڈابر واٹیکا انٹی ڈینڈرف شیمپو، ریلائنس ڈیجیٹل، انشور ڈرنک، مالبار گولڈ جیولری وغیرہ شامل ہے-

 سوشل میڈیا پر اداکارہ لگاتار سرخیوں میں بنی ہوئی ہے- آپ کو بتادیں کہ پرگیہ جیسوال ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ہے- ساتھ ہی وہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے-

آپ کو بتادیں کہ فلم انتم میں پرگیہ، سلمان کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی- اداکارہ پرگیہ جیسوال نے کئی تیلگو ہٹ فلموں میں اہم رول نبھائیے ہیں-

اور کافی وقت میں ہی انہوں نے اچھی خاصی فین فالوونگ بنا لی ہے- پرگیا نے سال 2014 میں ویراتو / دیگا، سے ڈیبیو کیا تھا-

اسکے بعد انہوں نے کئی سپر ہٹ تیلگو فلموں میں کام کیا ہے- اس لسٹ میں مرچی لنٹی کرادو ، کانچے، اوم نمو وینکٹیشیہ، گنٹوروڈو، نکشترم، جیا جانکی نائکا اور اچاری امریکا یاترا جیسی فلمیں شامل ہے-

پرگیا نے بالی ووڈ میں نشانت دہیہ کے ساتھ فلم ٹائٹو ایم بی اے سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا، حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں کر پائی-

فلم انتم کو لیکر سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ پرگیا پچھلے کئی دنوں سے پوری اسٹار کاسٹ کے ساتھ شوٹنگ کررہی تھی اور مہابھلیشور کے شیڈول کا حصہ بھی تھی-

لیکن جیسے ہی فلم میں انکے رول کا خلاصہ کیا گیا تب وہ لگاتار سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے-