Type to search

ٹی وی اور فلم

پوجا گپتا برتھ ڈے اسپیشل: مس انڈیا یونیورس اور بالی ووڈ اداکارہ

پوجا گپتا

فلمی ڈسک، 30 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ میں فلم فالتو سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ اور مس انڈیا یونیورس کا خطاب جیت چکی پوجا گپتا آج اپنی سالگرہ منارہی ہے۔

پوجا گپتا کی پیدائش 30 جنوری 1984 کو دہلی میں ہوئی- وہ ایک ماڈل اور اداکارہ ہے- پوجا سابقہ مس انڈیا یونیورس ہے اور سال 2007 میں انہوں نے یہ اعزاز جیتا تھا-

انہوں نے دہلی کے برٹش اسکول سے اسکولی تعلیم حاصل کی، اور دہلی کے کالج آف آرٹس سے گریجویشن کیا-
پوجا نے سال 2020 میں انویسٹمنٹ بینکر ورون تالقدار سے شادی کی۔

انہوں نے ماڈلنگ میں شروعات سال 2007 میں کی اور مس انڈیا یونیورس کا خطاب جیتا- انہوں نے میکسیکو میں 2007 کے مس یونیورس مقابلے میں ہندوستان کی نمائندگی کی، جہاں انہوں نے ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی-

پوجا نے اپنی اداکاری کا آغاز سال 2011 میں آئی فلم ایف،اے،ایل،ٹی،یو – فالتو سے کی، یہ انکی ڈیبیو فلم تھی- اسکے بعد وہ شارٹ کٹ رومیو، اور گو گوا گون میں کام کیا- پوجا جانوروں کے حقوق سے متعلق تنظیم پیٹا کی حامی ہے-

پوجا گپتا نے سال 2011 میں آئی کامیڈی فلم ایف اے ایل ٹی یو – فالتو میں پوجا کا کردار نبھایا- فلم کو واشو بھگنانی نے پروڈیوس اور ریمو ڈی سوزا نے ڈائریکٹ کیا تھا-

سال 2012 میں آئی ایکشن کرائم تھریلر فلم شارٹ کٹ رومیو میں میں پوجا نے رتیکھا کا رول پلے کیا- فلم میں نیل نتن مکیش، پوجا گپتا اور امیشا پٹیل منفی کردار میں نظر آئی-

سال 2013 میں آئی زومبی فلم گو گوا گون میں پوجا نے لونا کا کردار نبھایا- فلم کو راج اور ڈی کے، ڈائریکٹ کیا، فلم میں سیف علی خان، کنال کھیمو، ویر داس گپتا اور آنند تیواری نے کام کیا-

پوجا گپتا نے سال 2015 میں آئی فلم اروٹک تھریلر فلم ہیٹ اسٹوری 3 میں کیمیو رول ادا کیا تھا اور گانا “نیندیں کھل جاتی ہیں” میں نظر آئی- فلم میں زرین خان، شرمن جوشی اور کرن سنگھ گروور اہم رول میں تھے-

اسکے علاوہ پوجا نے سال 2019 میں عادت ڈائریز میں بھی کام کیا-

بالی ووڈ اداکارہ پوجا گپتا مس انڈیا یونیورس 2007 رہی ہیں۔ اس کے بعد وہ فوری لائم لائٹ میں آگئی- بیوٹی پیجنٹ جیتنے کے بعد انہوں نے فلموں میں انٹری کی – ان دنوں ماڈل سے اداکارہ بنی پوجا گپتا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہی-

پوجا گپتا اکثر بکنی اور مونوکینی میں اپنی بولڈ فوٹوز پوسٹ کرتی رہتی ہے- پوجا کی فین فالوونگ اچھی ہے۔ انسٹاگرام پر ان کے 12 لاکھ فالوورز ہیں۔