Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم آر آر آر کی اداکارہ اولیویا مورس ہے بے حد خوبصورت

اداکارہ اولیویا مورس

فلمی ڈسک، 30 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گذشتہ سال سینما شائقین کے لیے تھوڑا ویران سا گذرا لیکن اب نئے سال کی شروعات نے نئی امیدیں بکھرنا شروع کردیا ہے-

اب باہوبلی فلم ساز ایس ایس راجا مولی کی آنے والی فلم آر آر آر آنے والی ہے- اس سے پہلے فلم سے اسٹار کاسٹ کا فرسٹ لک سامنے آرہا ہے- اب فلم کی ہیروئن اولیویا مورس کا فرسٹ لک سامنے آگیا ہے-

انٹرنیٹ پر موجود معلومات کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل اولیویا مورس کی 29 جنوری 1997 کو برطانیہ کے ویلز میں ہوئی-

انہوں نے بطور ماڈل اپنے کیریئر کی شروعات کی اور چند کمرشل اشتہارات میں کام کیا-

ماڈلنگ کے علاوہ ، وہ تھیٹر آرٹسٹ ، ڈانسر ، ڈرامہ ٹیچر ، فلموں اور ٹی وی شوز کی سرگرم اداکارہ ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Olivia (@oliviakmorris)

 

سال کی سب سے مقبول فلم آر آر آر ان دنوں بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے- حال ہی میں اسے ریلیز کیے جانے کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے-

اسکے بعد فلم سازوں نے فلم میں جنیفیر کا رول نبھانے والی اداکارہ اولیویا مورس کے پیدائش کے موقع پر انکے لک کو ریلیز کردیا ہے-

مورس جینیفر کا کردار فلم کا ایک اہم حصہ ہے-

سالگرہ کے موقع پر فلم کے میکرس نے اولیویا مورس کو انہیں مبارکباد دیتے ہوئے صبح 11 بجے انکے لک کو ریلیز کیا ہے-

آر آر آر مں اجے دیوگن، عالیہ بھٹ کے ساتھ رام چرن اور این ٹی آر جونیئر بھی نظر آئیں گے-

یہ فلم اس سال یعنی 13 اکتوبر 2021 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی-

یہ فلم ایک پیریڈ ایکشنر ہے۔ جس میں تجربہ کار فریڈم فائٹر کومارم بھیم اور الوری سیتا راما راجو کے نوجوان دنوں کا ایک ایمیجنری ڈسکرپشن کیا گیا ہے۔ فلم کو تیلگو، ہندی، تامل، ملیالم، کنڑ، سمیت کئی ہندوستانی زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا۔