Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم انیک کا ٹریلر جاری، اداکارہ و ماڈل انیڈریا کیویچوسا کا اہم رول

اداکارہ انیڈریا کیویچوسا

فلمی ڈسک، 6 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آیوشمان کھرانا کی نئی فلم انیک کا زبردست ٹریلر جاری ہوچکا ہے، ہر بار کی طرح اس بار بھی آیوشمان کھرانا ایک نیا موضوع لیکر آئے ہیں-

ٹریلر سے صاف ہے کہ انکی یہ فلم شمال مشرق کے سیاسی ٹکراؤ پر مبنی ہے- حالانکہ ٹریلر میں آیوشمان کے علاوہ ایک لڑکی نظر آئی، جس نے سبھی کی توجہ اپنی طرف کھینچی-

ایکٹر آیوشمان کھرانا کی فلم انیک کے ٹریلر میں ایک سین ہے، جس میں اس لڑکی کو ایک خاتون ایک کے بعد ایک تھپڑ مارتی نظر آرہی ہے اور پوچھتی ہے، پارلر والی ہے؟ یا نیپالن ہے؟ ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد ہر کسی کی نظر اس لڑکی پر ٹک گئی ہے-

جانتے ہیں کون ہے یہ لڑکی- فلم انیک کے ٹریلر میں نظر آرہی اس لڑکی کا نام انیڈریا کیویچوسا ہے- وہ ناگالینڈ کی رہنے والی ہے- اینڈریا ایک ماڈل ہے اور وہ کٹرینہ کیف کے ساتھ بھی کام کرچکی ہے- انہوں نے کٹرینہ کیف کے ساتھ ایک فوٹو شوٹ کروایا تھا، جسکی فوٹو وائرل ہورہی ہے-

اینڈریا سبیاساچی مکھرجی سمیت انٹرنیشنل ڈیزائنرز کے ساتھ کام کرچکی ہے- انہوں نے کٹرینہ کے کاسمیٹک برانڈ کے لیے بھی ماڈلنگ کی ہے، اینڈریا ممبئی کی اینیمل کرٹیو نامی ایجنسی کے وابستہ ہے-

اسی ایجنسی کے ذریعہ کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے انکا آڈیشن لیا اور وہ فلم انیک کے لیے منتخب ہوگئی-
اداکارہ اینڈریا نے سال 2018 منیں روٹس اینڈ لیزر کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا تھا کہ انہوں نے 15 سال کی عمر سے ماڈلنگ کرنی شروع کردی تھی-

اینڈریا اسکول کی پڑھائی کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی رہی- ٹریلر میں اینڈریا کی ایکٹینگ سے ایسا لگ رہا ہے کہ وہ ایک منجھی ہوئی فنکار ہے- حالانکہ ٹریلر کے بعد اب فینس اس فلم کے ریلیز کا انتظار کررہے ہیں-

Tags:

You Might also Like